جسے اللہ رکھے، تیز رفتارٹرین سے گرکرنوجوان بچ گیا

   

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے شاہجہاں پور ریلوے اسٹیشن پر 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی پاٹلی پتر ایکسپریس ٹرین سے ایک مسافر گر گیا۔ وہ تقریباً سو میٹر تک پلیٹ فارم پر گھسیٹتا ہوا گیا۔یہ مناظر ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔ اس واقعہ میں نوجوان محفوظ رہ گیا جس پر تمام نے راحت کی سانس لی، اس واقعہ میں نوجوان نہ صرف محفوظ رہ گیا بلکہ معمولی طورپربھی زخمی نہیں ہوا وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔