بیجنگ ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ کے مصداق ایک تین سالہ لڑکا چین کے شہر چونگ پنگ میں واقع ایک عمارت کی چھٹویں منزل سے گر کر بھی بالکل محفوظ رہا۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت لڑکا فلیٹ میں بالکل اکیلا تھا اور یوں ہی چلتے چلتے بالکنی تک آ گیا تھا اور حادثاتی طور پر چھٹویں منزل پر واقع ریلنگ کے قریب پاؤں پھسلنے سے وہ ریلنگ سے ہی لٹک گیا۔ وہاں سے گزرنے والوں کی جب اس پر نظر پڑی تو ان میں سے کچھ دوڑتے ہوئے نیچے آ گئے اور وہاں ایک بلانکٹ پھیلا کر کھڑے ہوگئے تاکہ تین سالہ لڑکا اسی پر آ کر گرے اور ہوا بھی ایسا ہی! اس طرح کچھ لوگوں کی حاضردماغی سے تین سالہ معصوم لڑکے کی جان بچ گئی۔
