جسے اللہ رکھے ……….. بس کے نیچے آنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئی

   

حیدرآباد۔ سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد منڈل میں ایک خاتون بس کے نیچے آنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گئے اورا سے معمولی زخم آئے ۔ یہ حادثہ ظہیر آباد کے کتور میں پیش آیا ۔ ظہیر آباد پولیس کے بموجب 45 سالہ سکما اور چندرماں نامی خواتین سڑک کراس کر رہی تھیں کہ بیدر جانے والی کرناٹک کی ایک بس نے انہیں ٹکر دیدی ۔ چندرما بس کی وجہ سے دور جا گری تاہم سکما بس کے پہئے کے نیچے آگئی ۔ جب راہگیروں اور بس کے مسافرین نے سمجھا کہ وہ مر جائے گی تاہم سکما جو بس کے نیچے پھنس گئی تھی مدد کیلئے چیخ رہی تھی اور بس روک دی گئی ۔ پولیس برسر موقع وہاں پوہنچی اور دو کرینس کو طلب کرلیا ۔ کرینس سے بس کو اٹھایا گیا اور سکما کو گاڑی کے نیچے سے نکالا گیا ۔ بس کے نیچے سے نکالے جانے کے باوجود سکما خود سے اٹھ کر چلنے لگی اور اسے ایریا ہاسپٹل ظہیر آباد منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ۔