جسے اللہ رکھے ……….80 سالہ شخص 3 دن بعد کنویں سے نکالا گیا

   

حیدرآباد۔ سدی پیٹ ٹاون میں ایک 80 سالہ معمر شخص ایک گہرے زرعی کنویں میں حادثاتی طور پر گرجانے کے بعد تین دن تک بغیر غذا اور پانی کے زندہ رہا اور بالآخر آج اسے بچالیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب پی نارائنا ساکن بارہ امام کالونی سدی پیٹ ایک ناکارہ زرعی کنویں میں اتفاقا گرگیا ۔ وہ مدد کیلئے چیختا رہا لیکن کسی نے اس کی آواز نہیں سنی ۔ بالآخر ایک پڑوسی کسان نے کنویں میں دیکھا اور وہاں نارائنا کو مدد کیلئے روتے دیکھا ۔ اس نے فوری پولیس کو مطلع کیا اور ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی ۔ پولیس نے فائر سروسیس کی مدد لی اور نارائنا کو کنویں سے باہر نکالا اور سدی پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ نارائنا کی حالت مستحکم ہے ۔