جس خاندان سے دو سابق وزراۓ اعظم کا قتل ہوا ہو اسکی سیکورٹی کم کرنا جرم ہے:دگوجے سنگھ

,

   

ملک کی ایک مضبوط لیڈر اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا آج یوم پیدائش ہے، اس موقع پر بہت سے لوگوں اور سنیئر لیڈران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا کے سامنے روبرو ہوۓ۔۔۔ 

انہوں نے کہا کہ” اندرا گاندھی جی کے ارادے اور ملک کےلیے انکی کوششیں ہمارے لیے بہت بڑا سبق دیتی ہے، انہیں کے راستے پر چل کر کانگریس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 

گاندھی خاندان کی سیکیورٹی پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس خاندان سے دو سابق وزراۓ اعظم کا قتل ہوا ہو اسکی سیکورٹی کم کرنا جرم ہے۔ 

واضح رہے کہ گاندھی خاندان کی سیکیورٹی ہٹانے کے بعد سے چو طرفہ مخالفت ہو رہی ہے کانگریس کے اراکین نے کل لوک سبھا میں بھی اس معاملے کو اٹھایا۔