بھوک مری کے معاملہ میں ہندوستان روز بروز اگے بڑھتے جا رہا ہے، اور عالمی بھوک مری کے انڈیکس میں بھی ہندوستان کی صورت حال ناقابل بیان ہے، اسی بات کو لے کر بہار اسمبلی کے کانگریسی لیڈر نے کہا کہ ہندوستان گلوبل ہنگر انڈیکس میں 102 پر آکر پہونچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جس پاکستان کے نام پر سیاست کرکے بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا انکی حالت ہندوستان سے بہتر ہے، انڈیکس میں پاکستان 94 مقام پر ہے ۔ سنگھ نے حملہ کرتے ہوئے کہاکہ نہ صر ف پاکستان بلکہ سبھی پڑوسی جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم ملکوںمیں ہندوستان نچلے مقام پر آگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ملک بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ برکس ممالک یعنی برازیل ، روس ، انڈیا ، چین اور ساﺅتھ افریقہ سے بھی ہندوستان اس فہرست میں بہت پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو موصول نمبرات30.3 ہے ۔ اس کا مطلب ہےکہ یہ بھوک سنگین اور ناقابل بیان بحران ہے ۔ سنگھ نے کہاکہ یہ رپورٹ سال 2014-18 کے مابین مطالعہ ( اعداد و شمار ) کے مطابق ہے یعنی پورے طور سے یہ مودی حکومت کے مدت کار کی سیاہ حصولیابی ہے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے باشندوں کو بتائے گی کہ جس ملک نے اس پر اعتماد کر کے اسے اقتدار تک پہنچایا اس ملک کی ایسی حالت کیوں ہے ۔ کیا اسے مرکزی قیادت میں مزید برقرار رہنے کا اخلاقی جواز مل سکتا ہے؟..