جس پریشانی میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا تھا، اس سے باہر نکل رہا ہے: اپنی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم مودی نے دیا بیان

   

نئی دہلی: اپنی حکومت کے آٹھ سال پورے ہونے پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس پریشانی میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا تھا، اس سے باہر نکل رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک کی خود اعتمادی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باشندگان وطن کا خود پر بھروسہ بے مثال ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوانی ، ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے ، بھائی بھتیجہ واد، ملک بھر میں پھیل رہی دہشت تنظیمیں ، علاقائی بھید بھاو ، جس چکر میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا ہوا تھا، اس سے باہر نکل رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ باتیں پی ایم کیئرس فار چلڈرین اسکیم کے لانچ کے موقع پر کہی ۔