ممبئی 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلم ساز انوراگ کشیپ نے وزیر اعظم نریندرمودی پر طنز کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک سوال کے جواب میں یہ طنز کیا جو اب دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ’ جس کی بیوی چھوڑ کے چلی جاتی ہے اور فیملی نہیں ہوتی ہے ‘ پتہ ہے نہ آگے چل کے وہ کیا بنتا ہے ۔ مودی جی سے پوچھو ؟؟ ۔ جب ایک اور فرد نے پوچھا کہ کیا کشیپ نے ہر روز مخالفت کرنے والوں کا جواب دینے کیلئے دو گھنٹوں کا وقت رکھا ہے کشیپ نے کہا کہ وہ صرف سونے سے پہلے ایسا کرتے ہیں ۔