جس کی لاٹھی اس کی بھینس…امریکہ کا افغانستان میں ڈرون حملے کے مجرموں کو سزا سے انکار

   

واشنگٹن : امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے ذمہ دار فوجیوں کوسزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق محکمے کی اندرونی تحقیقات میں کہا گیا ہیکہ افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا اورنہ ہی ڈرون حملہ اصول کی خلاف ورزی تھا اس لئے کوئی امریکی فوجی یا حکام سزا کے حقدار نہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا سے دو روز قبل افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔