تلنگانہ فیسٹیول دراصل دغابازی پروگرام، میدک میں کے سی آر کا پتلہ نذر آتش
میدک ۔23 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع کانگریس کے زیر اہتمام صدر ضلع کانگریس کے تروپتی ریڈی کی قیادت میں کانگریس قائدین و کارکنوں نے ریاستی تلنگانہ کی بی آر ایس سرکار کے 21 روزہ جشن تلنگانہ پروگرامس کے خلاف پارٹی آفس سے دفتر آر ڈی او تک ایک احتجاجی ریالی منظم کرتے ہوئے تلنگانہ فیسٹیول کو دغابازی پروگرام قرار دیا۔ درمیان میں نیو بس اسٹیشن پر وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ کے علامتی پتلے کو نذر آتش کیا۔ تروپتی ریڈی نے کہا کہ 21 روزہ پروگرام کے انعقاد میں حکومت ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری بجٹ صرف کیا۔ تمام سرکاری عہدیداروں کو پروگرام میں شامل کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی تشہیر کرلی۔ عوام سے کئے گئے وعدے کچرے دان کی نذر بن گئے اور اخباروں کی سرخیاں ہی بن کر مٹ گئے لیکن عمل زیرو رہا۔ اس احتجاج کے بعد آر ڈی او میدک کو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک یادداشت پیش کی گئی۔ اس احتجاج میں سابق رکن اسمبلی ششی دھر ریڈی، ارکان پی سی سی چودھری سپرابھات راؤ، ایم انجنیلو، ترجمان اعلیٰ کانگریس تلنگانہ میاڈم بالکرشنا، صدور بلاک کانگریس محمد حفیظ الدین، رمیش ریڈی، صدر ضلع یوتھ کانگریس مہیندر ریڈی، سلمان، رامچندر گوڑ، شیام سندر، جی کرشنا، جی انجنیلو گوڑ، موہن گوڑ، محمد اسماعیل، مرزا احمد علی بیگ، محمد اکبر کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔