اضلاع میں وبائی قواعد پر عمل اور سادگی کے ساتھ تقاریب ، دستور ہند پر سختی سے عمل کی تلقین ، ترقیاتی کاموں کا بھی تذکرہ ، کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں و قائدین کے خطابات
محبوب نگر : مستقر محبوب نگر پر آج 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے کلکٹریٹ میں رسم پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس وائی نندلا پوار ، ستیاراما راؤ کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ اب کی مرتبہ کوویڈ کے پیش نظر تقریب نہایت سادگی سے منائی گئی ۔ روایتی پروگرام منعقد نہیں کئے گئے ۔ اس کے علاوہ مستقر کے تمام سرکاری و خانگی اداروں میں بھی سادگی سے رسم پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا ۔ المدینہ کالج آف ایجوکیشن محبوب نگر میں شیخ کمال الدین سرپرست مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے قومی پرچم لہرایا ۔ وقف کامپلکس کمیٹی محبوب نگر میں انچارج وقف انسپکٹر محمد سراج الدین نے پرچم کشائی انجام دی ۔ دارالعلوم عربیہ للبنات محبوب نگر میں ساجدہ بیگم ( ناظم تعلیمات ) نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی ناظم مدرسہ نے مخاطب کیا ۔
میدک : میدک ٹاون کی اردو ماڈل اسکول میں یوم جمہوریہ تقریب میں نمائندہ کونسلر بلدیہ جی کرشنا کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوئی ۔ صدر کمیٹی ماڈل اسکول جناب الحاج ایم اے معید ماجد نے جھنڈا لہرایا ۔ اس تقریب میں عہدیدارن کمیٹی مسرز محمد فاروق حسین ، سید عشرت علی صفی ، محمد واحد ، مجید راجہ ، عبدالشہید راشد کے علاوہ اسکول کی معلمات شریک تھیں ۔ میدک ٹاون کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ منہاج العلوم میں صدر مدرس جناب مولانا برکات احمد ندوی نے قومی جھنڈا لہرایا ۔ اس موقع پر ارکان کمیٹی نعمت اللہ خان ، سمیع اللہ خان سابق کونسلر ، مفتی محمد یعقوب ، حافظ محمد اقبال ، حافظ محمد محسن علی حامد بھی شریک تھے ۔ اس طرح ایک دینی درسگاہ مدینتہ العلوم پر ناظم مولانا محمد جاوید علی حسامی نے قومی جھنڈا لہرایا ۔ اس پروگرام میں شجیع الدین قابل محمد یوسف ، محمد آصف علی ، اساتذہ کرام مدرسہ حافظ سید شفیع اللہ حسینی ، حافظ سید حسن ، مولانا محمد شعیب ، مولانا میر عابد علی ندوی ، حافظ سید خلیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
یلاریڈی : تحصیل آفس یلاریڈی پر تحصیلدار محمد منیرالدین نے قومی ترنگا لہرایا ۔ میونسپل آفس پر چیرمین ستیہ نارائنا نے قومی ترنگا لہرایا ۔ ایم پی ڈی او آفس پر ملکاارجن ریڈی ایم ای او آفس پر ایم ای او وینکٹیشم آر ڈی او آفس پر آر ڈی او سرینواس نائیک زراعت آفس پر اے او سنتوش کمار ڈی ایس پی آفس پر ڈی ایس پی شاشنک ریڈی نے پولیس اسٹیشن پر سب انسپکٹر مدھو سودن نے منصف مجسٹریٹ کورٹ پر کاماریڈی عدالت جج شریمتی سواتی نے زرعی مارکٹ کمیٹی پر اے ایم سی چیرمین رادھا ، کانگریس پارٹی آفس پر حلقہ انچارج سبھاش ریڈی نے اور آدتیہ آئی ٹی آئی پر پرنسپال محمد مبین صدیقی میناریٹی اقامتی اسکول پر پرنسپال سدھاکر میناریٹی اقامتی کالج پر پرنسپال سید مسعود احمد نے قومی ترنگا لہرایا ۔
عادل آباد : عادل آباد ضلع کلکٹر شریمتی سکتا پٹنائک دفتر ضلع کلکٹریٹ کے احاطہ میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر قومی پرچم کو لہرایا بعد ازاں کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مخاطب ہوکر ضلع عادل آباد میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی تفصیلات پیش کرنے کے علاوہ کوویڈ 19 عالمی جان لیوا بیماری سے عوام کو نجات دلانے کی غرض ضلع میں جاری اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے شانتی نگر ، ٹی آر ایس پارٹی دفتر ، ایم ایل اے کیمپ آفس سینک بھون نزد ایل آئی سی دفتر ، گاندھی چوک ، امبیڈکر چوک ، پنجاب چوک ، آٹو ٹرالی اسوسی ایشن پر ترنگا لہرایا اور اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی و تعمیری کام عوامی فلاح و بہبودی اسکیم کا تذکرہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ نائب صدر بلدیہ محمد ظہیر رفعانی ، مسٹر یونس اکبانی ، سید ساجد الدین ، عبدالقیوم ، محمد ظہور الدین ، ٹاون کمیٹی جنرل سکریٹری محمد اشرف علی بلدیہ کونسلرز و دیگر قائدین موجود تھے ۔ ضلع کاگنریس پارٹی ساجد خان نے سینئیر قائد مسٹر سی رامچندر ریڈی کی قیام گاہ جو پارٹی آفس تصور کیا جاتا ہے جہاں جشن جمہوریہ تقریب مناتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر سابق ریاستی وزیر مسٹر رامچندر ریڈی ، سنجیو ریڈی ، بابر احمد ، کونسلر غوث الدین ، ایم اے شکیل و دیگر موجود تھے ۔ مسٹر پاٹل شنکر صدر بی جے پی ضلع نے پارٹی دفتر میں ترنگا لہرایا ۔
گدوال : گدوال میں جشن یوم جمہوریہ کوویڈ وباء کی خوف تلے مختصر انداز میں منایا گیا ہے ۔ ضلع گدوال کلکٹر آفس میں گدوال کلکٹر والور کرانتی کے رخصت پر جانے کی وجہ ایڈیشنل کلکٹر سری ہرشا نے 73 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے کلکٹر آفس میں رسم پرچم کشائی انجام دی ۔ بعد ازاں مختصر انداز میں ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس طرح ایس پی آفس میں گدوال ایس پی رینج رتن کمار نے جمہوریہ کی مناسبت سے رسم پرچم کشائی انجام دی ۔ اس رکن اسمبلی گدوال بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی نے ایم اے کیمپ آفس میں رسم پرچم کشائی انجام دی ۔
ظہیرآباد : کورونا اور اومی کرون کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے 73 ویں یوم جمہوریہ مستقر ظہیرآباد میں انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی ۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرائے گئے ۔ ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی کوننٹی مانک راؤ نے پارٹی کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں کی موجودگی میں قومی پرچم کی رسم کشائی انجام دی ۔ میونسپل کمشنر ڈی سبھاش راؤ نے میونسپلٹی آفس میں آر ڈی او مہیش بابو نے آر ڈی او آفس پر سینئیر سیول جج درگا پرساد نے ظہیرآباد کورٹ پر تحصیلدار ناگیشور راؤ نے تحصیل آفس پر ڈی ایس پی شنکر راجو نے ڈیویژنل آفس پر منڈل ایجوکیشنل آفسیر بسوراج نے منڈل ریسورس آفس پر پرنسپال محمد جمیل صدیقی نے ٹمریز ریسیڈنشیل اسکول الگول پر اور دیگر اداروں پر قومی پرچم لہرائے گئے ۔ رکن اسمبلی کوننٹی مانک راؤ نے معمار دستور ساز بھیم راؤ امبیڈکر کو مجسمہ کی گلپوشی کی ۔ تقاریب میں سابق صدرنشین بلدیہ سبھاش منکال ، الاڈی نرسملو، صدرنشین ڈی سی ایم ایل ایم شیو کمار ، آتما کمیٹی چیرمین وجئے کمار ، سابق زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین جی گھنڈپا ، مرحوم وزیر محمد فریدالدین کے فرزند محمد تنویر الدین ، رکن ریلوے بورڈ شیخ فرید ، ظہیرآباد ٹاون آر ایس سید محی الدین ، صدر ایم آئی ایم محمد اطہر اور دیگر نے حصہ لیا ۔
آرمور: صبح سات بجے آرمور پولیس اسٹیشن میں اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آرمور وی رگھو کی قیادت میں اے سی پی دفتر پر ، آر ڈی او دفتر پر سرینواسلو نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔ آرمور میونسپل دفتر پر چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، تحصیلدار دفتر پر تحصیلدار وینو گوپال، منڈل پریشد دفتر پر ایم پی پی پسکا نرسیا ، ایم وی آئی دفتر پر موٹر وہیکل انسپکٹر آرمور وینکٹ سوامی ، ایم ای او دفتر پر راجہ گنگارام، آئیچر اسوسیشن آرمور صدر سکندر، جمیعت علماء ہند آرمور دفتر پر مفتی محمد رفیق ذاکر قاسمی، مجلس بچائو تحریک آرمور دفتر پر صدر ماجد، مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور خادم مولانا سید اکرام الدین احمد مفتاحی، 14وارڈ کونسلر محمد امتیاز حسین کی نگرانی میں زراعت نگر میں، ایم ایل اے کیمپ آفس پر، امبیڈکر چوراہے پر کانگریس پارٹی کی جانب سے، چئے پور دیہات میں ٹی آر ایس وی طلباء تنظیم قائد محمد شاہد، سلیمان نفیس صدر محمد رضوان، اقلیتی اقامتی اسکول بوائز آرمور پرنسپل حیدر، ودیگر اہم چوراہوں پر یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اور قومی پرچم کشائی انجام دی گئی۔
نارائن پیٹ : ضلع کلکٹر ڈی ہری چندنا نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی این۔وینکٹیشورلو و ایڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ بدھ کو 73 ویں یوم جمہوریہ کا جشن مناتے ہوئے، کووڈ کے پیش نظر کلکٹریٹ کے احاطے میں سرکاری ضابطوں کے مطابق ایک معمولی سا جشن کا انعقاد کیا گیا۔ صبح 9.45 بجے ضلع ایس پی این۔ وینکٹیشورلو تقریب کے احاطے میں شرکت کی اور اسی طرح سے صبح 9.56 منٹ پر کلکٹر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی این۔ وینکٹیشور اور ایڈیشنل کلکٹر کے چندرا ریڈی نے کلکٹر کا گلدستے سے خیرمقدم کیا۔ ٹھیک صبح 10 بجے ضلع کلکٹر نے قومی پرچم کو لہرایا۔کلکٹر نے قومی ترانہ گانے کے بعد پولیس کی سلامی لی۔اس موقع پر ایڈیشنل گورنمنٹ ایس پی بھارت، انچارج آر ڈی او نرسنگ راؤ، خالد، ضلع کے افسران، پولیس افسران، صحافی برادارن کے علاوہ مختلف محکموں کے عملہ اور دیگر موجود تھے۔
پداپلی :ضلع مستقر واقع کلکٹریٹ آفس میں یوم جمہوریہ کا شاندار انداز میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے صبح 9.55 بجے کلکٹریٹ حاضر ہوکر 9.57 کو پولس کی سلامی لی. بعد ازاں 10.00 بجے قومی پرچم لہراکر خراج عقیدت پیش کی۔بعد ازاں ضلع کلکٹر نے رکن اسمبلی پداپلی کے ہمراہ بچوں میں کاپیاں تقسیم کیں۔وہاں پر موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے ضلع کی عوام, عہدیداران, ملازمین و دیگر تمام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی, ضلع ایڈیشنل کلکٹر وی. لکشمی نارائنا, مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک, ڈی.سی.پی رویندر, کلکٹریٹ اے.او کے.وائی پرساد, ضلعی عہدیداران, کلکٹریٹ عملہ و دیگر نے شرکت کی. یوم جمہوریہ کووائیڈ رہنے کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منایا گیا ہے۔
٭٭ فخر کے ساتھ یوم جمہوریہ اے سی پی ضلع پداپلی نے پرچم کشائی کیــ ۔ضلع پداپلی اے سی پی سارنگپانی نے بدھ کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران قومی پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پداپلی سی آئی جناب پردیپ کمار، ایس آئیز جناب راجہ وردھن، جناب سہدیو سنگھ، محترمہ مونیکا اور دیگر عملہ کے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
٭٭ صفا بیت المال شاخ ضلع پداپلی کی جانب سے 73 ویں یوم جمہوریہ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی،اس تقریب میں ضلع پداپلی صفا بیت المال شاخ کے ذمہ داران اور شہر کے علمائو حفاظ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ونپرتی : یوم جمہوریہ ونپرتی ضلع کلکٹر دفتر میں بڑی سادگی کے ساتھ منایا گیا ہے 10 بجے ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ نے قومی پرچم لہرایا بعد اذاں محکمہ پولیس کی جانب سے اہتمام کیا گیا پریڈ سلامی پیش کی گئی اور مجاہدین آزادی کے پوسٹر پر پھول پیش کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کی گئی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر زراعت این نریجن ریڈی نے شرکت کی مہمان اعزازی ضلع ایس پی ونپرتی اپاروپا راؤ نے شرکت کی ان کے ہمراہ ضلع اڈیشنل ایس پی شاکر حسین،جوائنٹ کلکٹر ضلع ونپرتی وینوگوپال، بلدیہ چئیرمین گٹو یادو، وائس چیئرمین واکٹی سریدھر، ضلع عہداروں ڈی پی آر ؤ محمد عبدالرشید، انیل کمار،اس موقع پر ضلع کلکٹر دفتر کے عہدیداروں اور ضلع کے تمام محکمات کے عہدیداروں موجود تھے۔
اوٹکور : مستقراوٹکور میں جشن یوم جمہوریہ ھند کی تقاریب کا آغاز سب سے پہلے پولیس اسٹیشن میں بوقت ٹھیک 8 بجے سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر پروتالو نے یوم جمہوریہ کا پرچم لہرایا۔اور پولیس عملہ کے ساتھ سلامی لی۔بعد ازیں ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں الحاج جناب منور احمد فاروقی ایڈوکیٹ نے قومی جھنڈا لہرایا۔ااس موقع پرمنظوراحمدگنتہ صدر مدرس سینیر ٹیچرس میں محمد اسحاق،محمد روشن،محمد عطااللہ ،خواجہ،رحمت اللہ حسینی کے علاوہ ٹی آر ایس قائد ضمیر علی امرچنتہ،پاشاہ بھائی موجود تھے۔اسی طرح سے جشن یوم جمہوریہ تقاریب مقررہ اوقات بمقام تحصیلدار دفتر،ایم پی ڈی او دفتر،زرعی دفتر،محکمہ حیوانات دفتر،کو آپریٹیو سوسائیٹی دفتر،سرکاری دواخانہ،ایس بی آئی بینک،گرام پنچایت آفس،اور گورنمنٹ مدارس،دفاتر اور نیم سرکاری دفاتر میں حسب روایات جشن یوم جمہوریہ تقاریب منائی گئی ۔
ناگرکرنول: ضلع ناگرکرنول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کلکٹر پی۔اودے کمار نے قومی پرچم کشائی کی۔ کووڈ قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کلکٹریٹ کے احاطے میں سرکاری ضابطوں کے مطابق یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلع ایس پی منوہر اور آر ڈی او ناگالکشمی نے گلدستے دے کر کلکٹر کا خیرمقدم کیا۔صبح 10 بجے قومی پرچم کی نقاب کشائی کرنے والے ضلع کلکٹر نے قومی ترانہ گانے کے بعد پولیس کی سلامی لی۔اس موقع پر گورنمنٹ وہپ کوچیکولہ دامودر ریڈی، ایس پی منوہر، ایڈیشنل کلکٹر منو چودھری، ضلعی عہدیدار، پولیس عہدیدار، صحافی، مختلف محکموں کا عملہ اور دیگر موجود تھے۔
گمبھی راو پیٹ : سرسلہ ضلع مستقر پر یوم جمہوریہ ہند تقریبات کا کویڈ پابندیوں کی وجہ سادگی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایاگیا،انٹیگریٹڈ کلکٹر کمپلیکس میں کلکٹر انوراگ جینتی نے پولیس سے سلامی لینے کا بعد دس بجے قومی ترنگا لہرایا،اس موقع پر کلکٹر نے ضلع کے عوام ،صحافیوں ،عہدے داروں ،ملازمین کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڑے،اڈیشنل کلکٹرز کیمیا نائیک ،ستیہ پرساد،ایڈیشنل ضلع ایس پی چندریا ، ڈی آر او ٹی سرینواس راو،ویملواڈہ ڈی آروللیتا،کے علاوہ ضلعی سرکاری محکمہ جاتی عہدے داران موجود تھے ، اسطرح ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڑے نے ضلعی پولیس آفس و پولیس ہیڈکوآٹر میں رسم پرچم کشائی انجام دی۔
نلگنڈہ : کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حکومت کی ہدایت و ضوابط کے مطابق ضلع میں 73 ویں یوم مہوریہ کی تقاریب منائی گئی ۔ ضلع کے سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز پر کوویڈ قواعد پر عمل کرتے ہوئے قومی پرچم لہرائے گئے ۔ ضلع کلکٹریٹ نلگنڈہ میں ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل نے رسم پرچم کشائی انجام دی اور پولیس کی سلامی لی ۔ اس موقع پر مختصر خطاب میں انہوں نے دستور ہند کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ دستور کی عمل آوری پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ملک کی آزادی و سالمیت کو برقرار رکھا جارہا ہے ۔ اس تقریب میں ضلع ایس پی محترمہ راما راجیشوری ضلع پریشد صدرنشین مسٹر بی نریندر ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر مسٹر راہول شرما ، جوائنٹ کلکٹر وی چندر شیکھر ٹرینی کلکٹر اپورو چوہان ارکان اسمبلی مسرز کے بھوپال ریڈی این بھاسکر راؤ این بھگوت و دیگر قائدین و عہدیدار موجود تھے ۔
سوریاپیٹ :یوم جمہوریہ کے موقع پرضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کلکٹریٹ ضلع سوریاپیٹ میں ضلع ایس پی راجندر پرساد اور ایڈیشنل کلکٹر پاٹل ہیمنت کیشو کے ہمراہ قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام محکمے فلاح و بہبود کے مقصد کیساتھ کام کر رہے ہیں اور تمام عہدیدار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترقی کے نتائج ضلع کے ہر آخری گاؤں تک پہنچیں۔ کلکٹر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ضلع میں کووڈ کنٹرول میں ہے اور ضلع میں پہلے سے ہی 1035 میڈیکل ٹیمیں گھر کے بخارکاسروے کر رہی ہیں۔تقریب میں ڈی آر او راجندر کمار، ڈی ایس پی موہن کمار، اے۔ اے سری دیوی، ڈی پی او یادیا، مختلف محکموں کے افسران، عملہ اور دیگر موجود تھے۔
بھینسہ : زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر پر سکریٹری اڑیلو ، اقلیتی اقامتی اسکول پر پرنسپل الیاس احمد راحل ،بلدیہ دفتر پر کمشنر محمد عبدالعلیم ،گورنمنٹ ایریاہاسپٹل پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ، ڈی ایس پی دفتر پر ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ، تحصیل دفتر پر تحصیلدار وشمبر ، آرڈی او دفتر پر آرڈی او لوکیشور راؤ ،جونیر سیول کورٹ پر معزز جج وی ایشوریہ نے پرچم لہرایا اور محکمہ پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی علاوہ ازیں کانگریس دفتر پر ضلعی صدر پوار راماراؤ پٹیل ، بی جے پی دفتر پر ٹاؤن صدر بالاجی ستروے نے کے علاوہ ٹی آر ایس دفتر پر بھی ترنگا لہرایا گیا اور دینی مدارس جنمیں دارالعلوم جامعہ عربیہ میں مولانا محمد عبدالرفیق ، مدرسہ معھدالابرار میں مولانا تمیز الدین قاسمی ،مدرسہ انفع المدارس میں مفتی شہباز نواز قاسمی ،صفا بیت المال دفتر پر صدر حافظ مْنیر الدین اور آٹو اسٹانڈ پر صدر محمد سعید احمد ایڈوکیٹ نے پرچم کشائی انجام دی۔
جگتیال : ضلع جگتیال میں یوم جمہوریہ تقریب کا ضلع کلکٹریٹ پر انعقاد عمل میں لایا گیا ضلع کلکٹر جی روی نے پرچم کشائی انجام دی اور پولس سلامی کے بعد عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کیے اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے اسی طرح پولس ہیڈ کوارٹر پر ایڈیشنل یس پی روپیش کمار نے پرچم کشائی انجام دی۔دریں اثناء یوم جمہوریہ تقریب پر کویڈ اور اومیکران خوف کا سایہ ضلع جگتیال میں 73 ویں یوم جمہوریہ تقریب کا انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گی تاریخی قلعہ پر سرکاری طور پر تقریب کو منسوخ کردیا گیا رکن اسمبلی یم سنجے کمارنے یم یل اے کیمپ آفس پر اور رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے تحصیل چوراستے پر بلدیہ کمشنر سوروپا رانی نے اور بلدیہ چیر پرسن نے بوگا شراونی نے آٹو یونین پر اور پریس کلب جگتیال پر صدر سرینواس راو ٹرافک پولس اسٹیشن پر سرکل انسپیکٹر کیشور کمار سب انسپیکٹر یل رام اور ابولکلام چوک پر صدر محمد عبدالمجاہد عادل آزاد امن ویلفیر سوسائٹی پر خواجہ لیاقت علی محسن اور فیروز نے پرچم کشائی انجام دی۔جگتیال کا تاریخی قلعہ ہاشم کا خوبصورت منظر جو اوپر سے لی گی تصویر کا نظارہ ہے یہ ہشت نما تاریخی قلعہ آج بھی اندرونی حصہ میں جوں کی توںشکل میں موجود ہے جہاں پر جگتیال کو ضلع کا درجہ دیے جانے کے بعد سے یوم آزادی اور جمہوریہ تقاریب کا سرکاری طور پر بڑے پیمانے پر اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے اس سال کویڈ کے بڑھتے کیسیس اور اومیکران خوف کی وجہ سے تاریخی قلعہ پر یوم جمہوریہ تقریب کو سرکاری طور پر ملتوی کردیے جانے پر ہر طرف پر خاموشی اور سنسان نظر آرہا ہے۔
مدہول: 73 ویں یوم جمہوریہ حلقہ مدہول اطراف واکناف میں کوویڈ کے قواعد پر عمل آواری کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی گئی گورنمنٹ جونیر کالج مدہول پر جناب محمد قیصر پاشاہ.پرنسپال مدہول نے پر چم کشائی انجام دی اس ہی طرح دفتر منڈل پریشد مدہول پر عائیشہ افروز خان صدر نشین منڈل پریشد دفتر تحصل پر تحصلدار مدہول نے گرام پنچایت مدہول پر وی راجندر سرپنچ مدہول ایم آر سی افس پر جی میساجی ایم ای او مدہول منڈل پولیس اسٹیشن پر کے ونود سرکل انسپکٹر مدہول نے پرچم کشائی انجام دی۔
چنور: چنو ر اقلیتی اقامتی اسکول میں اسکول پرنسپل مرزاسراج احمدبیگ نے ترنگالہرایا، کالج پرنسپل ترپتی تمام اسکول اسٹاف موجود تھا اس موقع پر مرزا سراج بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے بڑے جمہوری ملک کا اعزاز ہمارے ملک کو حاصل ہے آج سے 73 سال قبل 26 جنوری 1950 میں بھارت رتن ڈاکٹر بی ار امبیڈکر کی قیادت میں بنائے گئے دستور پر عمل کیا جارہا ہے ۔ آج کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہیں یوم جمہوریہ کے دن کالج پرنسپل ترپتی نے کہا کہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم کو آزاد ملک میں زندگی بسر کرنے کا موقع ملا ہے۔
کریم نگر: کریم نگر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں بدھ کو 73 یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر وی ستیہ نارائنا نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کووڈ قوانین کے نفاذ کے پیش نظر معمولی انداز میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سری نواس (ایل اینڈ او)، جی چندراموہن (ایڈمنسٹریشن)، اے سی پیس وجے ساردھی، سرینواس، مدن لال، سی۔ پرتاپ اور وزارتی محکمہ کے کئی پولیس افسران، افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ پی ٹی سی میں رام نگر کے پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) میں 73 یوم جموحریہ کی تقریبات منعقدہ کی گئی اس میں پرنسپل وی سنیتا موہن نے قومی پرچم لہرایا۔ اس تقریب میں وائس پرنسپل روی، ڈی ایس پی سرینواسو، کاشایا، گنگادھر، ار اء تریمک، سرینواس، سمپت کے علاوہ وزارتی محکمہ کے کئی پولس افسران، افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ اے سی پی ناگیندر نے سی ٹی سی کے کمشنریٹ ٹریننگ سنٹر (سی ٹی سی) میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔ اس تقریب میں کرن کمار سمیت کئی پولیس والوں نے شرکت کی۔
پداپلی : ضلع پداپلی سنٹنری کالونی میں بدھ کے دن یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ تجوید القرآن میں مولانا جمیل صاحب کی نگرانی میں پرچم کشائی عمل میں آئی مدرسہ کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ کیا مولانا جمیل صاحب نے یوم جمہوریہ کے موظوع پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں مدرسہ تجوید القرآن کے تمام طلباء و اساتذہ نے شرکت فرمائی۔
