جشن سال نو مناکر واپس ہونے کے دوران نوجوان حادثہ کا شکار

   

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) جشن سال نو منانے کے بعد مکان واپس لوٹنے کے دوران دو نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے۔ یہ حادثہ پیدا عنبر پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ انیل اور اُس کا دوست 19 سالہ سریکانت ینجالہ اوپری گوڑہ سے اپنے مکان پیدا عنبر پیٹ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے۔ اِس حادثہ میں انیل برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ سریکانت شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے بموجب 26 سالہ نوجوان حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی اوپندرا متوطن نظام پیٹ آج صبح اپنے ایک دوست کے ساتھ کوکٹ پلی فیس IV سے گزر رہا تھا کہ گاڑی کا توازن کھونے کے نتیجہ میں اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی اور اوپندرا برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا دوست کرن زخمی ہوگیا۔