حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جشن سال نوسے قبل شہریان کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے حیدرآباد پولیس کئی اقدامات کررہی ہے جس میں جشن منانے کے دوران تنہا موٹر سیکل چلانے پر امتناع عائد کیا جارہا ہے۔ نیو ایر پارٹیز میں شرکت کرنے والے افراد کیلئے یہ لازم ہے کہ یا تو وہ جوڑے کی شکل میں تقریب میں شرکت کریں یا پھر اپنے رشتہ دار یا اقارب کو اپنی گاڑی پر لے جائیں۔ تنہا ڈرائیونگ کرتے ہوئے پارٹی میں شریک ہونے پر امتناع عائد کیا جارہا ہے اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کو 10 ہزار کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے یا جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔