جشن محبوب نگر کا انعقاد، محبوبیہ ہال کا سنگ بنیاد

   

محبوب نگر ۔ 10 ڈسمبر (بذریعہ میل) شہر محبوب نگر میں جشن محبوب نگر منایا گیا۔ نواب میر محبوب علی خان بہادر فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر پریسیڈنٹ محمد عبدالرحیم کے بموجب یوم تاسیس محبوب نگر کے موقع پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں شہر کے نامور سیاسی قائدین، سماجی کارکن اور ذمہ داران تنظیم اور عوام و خواص کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر محمد عبدالرحیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 17 سال سے اس تقریب کو منعقد کیا جارہا ہے۔ نہ صرف یوم تاسیس بلکہ نواب میر محبوب علی خاں کی یوم پیدائش و یوم وفات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ خاص بات رہی کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے انیم سرینواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر کی کوششوں سے چیرمین بلدیہ آنند گوڑ اور جناب عبید اللہ کوتوال میناریٹی فینانس چیرمین ایم پی وینکٹیش وکیل، شبیر احمد وائس چیرمین بلدیہ اور میونسپل کونسلرس کی کوششوں سے محبوبیہ ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور تعمیری کام بھی شروع کیا گیا۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ، سید تقی الدین، صمد خاں، سید سعادت اللہ حسینی، میر شعیب علی سوشل ورکر، خلیل بھائی وغیرہ نے اس کام میں اہم رول ادا کیا ہے۔ محبوبیہ ہال کے علاوہ یاد گار مینار کی تعمیر بھی عمل میں آئے گی۔ جشن محبوب نگر جلسہ میں ایم پی وینکٹیش، شبیر ، بابر شیخ، حنیف احمد، رفیق پٹیل، حلیم بابرؔ، فاروق حسین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔