جشن منانے والوں کوپولیس نے گنجا کردیا

   

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں قومی کرکٹ ٹیم کے چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ نوجوانوں نے ٹیم کے جیتنے کے بعد بے قابو جشن منایا اور آتش بازی کی۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سزاکے طور پر ان نوجوانوں کوگرفتار کرکے گنجا کردیا اور سڑک پر گھمایا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی۔