جشن میلاد مصطفیﷺ و زیارت آثار مبارکؐ محفل سماع

   

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) جشن میلادمصطفی ﷺ زیارت آثار مبارک ؐ و تبرکات کثیرہ و مجلس سماع جمعرات 20 اکٹوبر کو چشتی منزل خانقاہ حقانیہ انواریہ شاہ نگر مصری گنج مقرر ہے ۔ حضور اکرم ﷺ کے موئے مبارک زیارت و دیدار کیلئے رکھے جارہے ہیں ۔ نماز عصر سے رات دیر گئے تک زیارت آثار مبارک کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خواتین کیلئے صرف عصر تا عشاء زیارت کی سہولت رہے گی ۔ حافظ و قاری محمد احمد محی الدین افتخاری الازہری کامل پاشاہ اور قاری محمد محی الدین افتخاری واصل پاشاہ زیارت کروائیں گے ۔ بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ دس بجے شب محفل سماع کا آغاز ہوگا ۔ مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری محافل کی نگرانی کریں گے ۔
جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جلسہ میلاد النبی ؐ زیر اہتمام میلاد کمیٹی یاقوت پورہ 22 اکٹوبر بعد نماز مغرب محفل نعت بعد نماز عشاء جلسہ زیر صدارت مولانا سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی جناب مجید اللہ خاں فرحت صدر مجلس بچاؤ تحریک ہوں گے ۔ مقررین میں ڈاکٹر مولانا محمد عبدالقدوس غوری صدر کل ہند سنی علماء کونسل ، مولانا عالم دین عبید الرحمن اشرفی ، مولانا سردار عطاری ، مولانا سید غیاث پاشاہ قادری اشرفی رہیں گے۔۔