لندن ۔کپتان جوس بٹلر پنڈلی کے زخم سے صحت یاب ہوکر واپسی کی ہے اور انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کی قیادت کریں گے جبکہ لیگ اسپنر جعفر چوہان رواں ماہ کے آخر میں دورہ ویسٹ انڈیز میں ڈیبیوکرنے کی امید کر رہے ہیں۔ بٹلر آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورزکی حالیہ سیریز سے محروم ہو ئے تھے، جہاں انگلینڈ نے ٹی20 میں برابرکی تھی اور ونڈے میچوں میں اسے قریبی شکست ہوئی تھی۔ فل سالٹ اور ہیری بروک نے بٹلر کی غیر موجودگی میں بالترتیب ٹی20 اور ونڈے ٹیموں کی قیادت کی تھی ۔ اسکواڈ میں غیر معروف لیگ اسپنر جعفر چوہان کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے 23 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں لیکن وہ ابھی لسٹ اے میں ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔ جان ٹرنر اور ڈین موسلی دوسرے غیر معروف کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ یہ جوڑی آسٹریلیا سیریز کا حصہ تھی لیکن انہیں کوئی مقابلہ نہیں ملا۔ 14کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور پاکستان کے ٹسٹ اسکواڈ میں دوکھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ کیریبین میں وائٹ بال ٹیم کے لیے ان دونوں کھلاڑیوں کے انتخاب کا تعین راولپنڈی میں24 اکتوبر کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لیے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔ انگلینڈ 31 اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے تین ونڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔ انگلینڈ کا محدود اوورز کا اسکواڈ: جوس بٹلر، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل، جعفر چوہان، سیم کرن، ول جیکس، لیام لیونگسٹون، ثاقب محمود، ڈین موسلی، جیمی اوورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اورجان ٹرنر۔
مقابلے: پہلا ونڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ اینٹیگوا، 31 اکتوبر، دوسرا ونڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ انٹیگوا، 2 نومبر، تیسرا ونڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ بارباڈوس، 6 نومبر، پہلا ٹی20 : ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ بارباڈوس، نمبر 9، دوسرا ٹی20 : ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ بارباڈوس، 10 نومبر، تیسراٹی20 : ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ سینٹ لوشیا، 14 نومبر، چوتھا ٹی20 : ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ سینٹ لوشیا، 16 نومبر، پانچواں ٹی20 : ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ سینٹ لوشیا، 17 نومبر۔