جعلی اسٹاک مارکٹ ایپ میں سرمایہ کاری سے بچیںزیادہ منافع کی لالچ میں دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوںعوام سے ضلع ایس پی نلگنڈہ کی اپیل

   

نلگنڈہ۔ 14 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عوام زیادہ منافع کی امید رکھتے ہوئے جعلی اسٹاک مارکیٹ ایپ میں سرمایہ کاری کر کے دھوکے میں نہ آئیں۔ یہ بات ضلع مہتمم پولیس شرت چندر پوار نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کے وہ سائبر جرائم سے ہوشیار رہیں۔اور کہا کہ جعلی اسٹاک مارکیٹ ایپ میں سرمایہ کاری کرکے اور زیادہ منافع کی توقع کرکے دھوکہ دہی کا شکار نہ بنیں۔جعلساز زیادہ منافع کے وعدوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعہ لالچ دیتے ہیں، جی فریز انٹرپرائز اور ساکشی سنگھ موتی لال ٹریڈ جیسی جعلی موبائل ایپس کے ذریعہ، کوئی بھی شخص الگ الگ بینک کھاتوں میں رقم جمع کرواتا ہے اور ان پر اعتماد کرواتا ہے اور مطمئن کے بعد وہ واٹس ایپ کالز کے ذریعہ رابطہ پیدا کرتے ہیں اور بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے واٹس ایپ گروپس بنا کر ان پر بھروسہ کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے گروپ کے ذریعہ زیادہ منافع ظاہر کر کے لالچ دیکر رقم نکالنے کا موقع دیے بغیر ہی دھوکہ دہی شکار کر رہے ہیں۔ اس طرح کے دھوکہ دہی والے جعلی اسٹاک مارکیٹ ایپ سے چوکنا رہنا چاہئے، ایک متاثرہ شخص کی جانب سے اس طرح کے واقعہ کی شکایت کے بعد کیتے پلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں جعلی موبائل ایپ جیسے جیفریز انٹرپرائز اور ساکشی سنگھ موتی لال ٹریڈ میں مزید منافع کی امید پر گیارہ لاکھ تک کی سرمایہ کاری کرکے دھوکہ دیا۔ لہٰذا نلگنڈہ ضلع کے عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کا جلد پتہ لگائیں اور جعلی اسٹاک مارکیٹ ایپ کی طرف متوجہ نہ ہوں اور بہتر ہے کہ ان کا جلد پتہ لگائیں اور ان کی کال بلاک کردیں۔ سائبر جرائم پیشہ افراد پر کسی بھی حالت میں بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی اس طرح کے دھوکا کا شکار ہو ں کو فوری طور پر سائبر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر کال کر کے قریبی پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کر سکتے ہیں اور سائبر کرائم پولیس سے رابطہ پیداکر سکتے ہیں۔