کینبرا : آسٹریلیا میں مشہور شخصیات کے نام پر جعلی اشتہاری مہم چلانے پر فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے جعلساز کرپٹو کرنسی کے لیے دانستہ طور پر اشتہارات کا جھوٹا اور گمراہ کن طرز عمل اختیار کیا۔ جرم ثابت ہونے پر امریکی کمپنی کو بھاری مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری جانب میٹا کی جانب سے اس معاملہ پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس دنیا بھر میں اشتہاری مہم کے ذریعے 115 ارب ڈالر کمائے تھے۔