جعلی انسٹاگرام کے ذریعہ خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) وشاکھاپٹنم سٹی پولیس نے نندیال ضلع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹس بنایا اور ایک مقامی خاتون کو ہراساں کرنے کے لئے مصروف شدہ تصاویر کا استعمال کیا تھا اور دھمکی کے تحت عریاں ویڈیو کالز کا مطالبہ کررہا تھا۔ دھمکیوں سے خوف زدہ ہوکر متاثرہ نے سائبر کرام پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ مشتبہ شخص نے انسٹاگرام سے تصاویر ڈاؤن لوڈ کی تھیں۔ پولیس نے اس جعلی اکاؤنٹ کا پتہ لگاکر نندیال ضلع کے شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ (ش)