جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جمعرات کو نیب راولپنڈی کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں نیب کو مطلوب ہیںجعلی اکاؤنٹس کیس کیا ہے ۔نیب کے مطابق آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے مبینہ طور پر 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعہ ذاتی گھر خریداپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ’کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں، نیب قوانین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیوں پراعلیٰ عدالت سے لیکرعالمی اداروں نیسوال اٹھایا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس نیب گردی کو مسترد کرتی ہے،سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا انتہائی تشویشناک، قابل مذمت اور انتقامی کارروائی ہے۔

کورونا سے تپ دق کیخلاف کوششیں متاثر
جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ افراد تپ دق یا ٹی بی کا شکار ہوئے۔ ان میں سے قریب 14 لاکھ موت کے منہ میں چلے گئے۔ ٹی بی کے خلاف حالیہ برسوں میں قابل قدر اقدامات کے باوجود اب خطرہ ہیکہ کورونا کی وبا ان کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کیونکہ زیادہ تر ممالک اور ماہرین کی توجہ کوویڈ۔19 پر ہی لگی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ تپ دق کا شکار ہونے والے بہت سے لوگوں کی تشخیص ہی نا ہو پائے اور نا ہی انہیں علاج معالجے کی سہولت مل پائے۔