‘جعلی بل’ پیش کرنے کے الزام میں نیوی کے 4 اہلکاروں اور 14 دیگر کے خلاف سی بی آئی نے کیا مقدمہ درج
ممبئی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آئی ٹی ہارڈ ویئر کی فراہمی کے نام پر جعلی بل جمع کروانے کے الزام میں بحریہ کے چار عہدیداروں اور 14 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزم نے مغربی نیول کمانڈ کو آئی ٹی ہارڈ ویئر کی فراہمی کے نام پر مبینہ طور پر 6.76 کروڑ روپے کے جعلی بل جمع کروائے تھے۔
عہدیداروں نے بدھ کے روز بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے اس معاملے میں کیپٹن اتول کلکرنی ، کمانڈر منندر گوڈوبول اور آر پی شرما اور پیٹی آفیسر ایل او جی (ایف اور اے) کلدیپ سنگھ باغیل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔