حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) جعلی تعلیمی سرٹیفکٹ فروخت کرنے والی بین ریاستی ٹولی کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45 لاکھ مالیاتی اشیاء برآمد کرلی ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ نے بتایا کہ یہ کارروائی میر چوک پولیس اور ٹاسک فورس سے کی گئی جس میں آندھراپردیش سے تعلق رکھنے وی ناگرجنا جو ارجنا اکیڈیمی واقع چیتنیہ پوری کا مینجنگ ڈائرکٹر ہے اور اس کے ساتھیوں گوپی ریڈی اور ایم نریش گوڑ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس کے 2 ملزمین اروند متوطن مغربی بنگال ، چنمائی بشواس متوطن دہلی ہنوز مفرور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹولی کا سرغنہ وی ناگرجنا ہے جو ارجنا اکیڈیمی کی آڑ میں آندھرا یونیورسٹی اناملائی یونیورسٹی ٹاملناڈو ، سکم یونیورسٹی ، جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی اور دیگر مشہور یونیورسٹیز کے جعلی تعلیمی سرٹیفکٹس تیار کرکے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کر رہا تھا۔ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کیلئے یہ سرٹیفکٹس فروخت کئے جا رہے تھے اور یہ ریاکٹ چلایا جارہا تھا۔ جعلی سرٹیفکٹس تیاری کیلئے لیاب ٹاپس ، پرنٹرس وغیرہ کا استعمال کیا جاتا تھا اور اس کی آمدنی سے 40 لاکھ مالیاتی اراضی پلاٹ بھی خریدا گیا تھا ۔ ملزمین کے قبضہ سے سرٹیفکٹ برآمد کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ب