ریاض۔ 23۔مئی(یو این آئی) سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے حج خدمات کے حوالے سے جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں مقیم چار انڈونیشین شہریوں کو حراست میں لے لیا، جو سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کی جعلی مہم چلانے میں مصروف تھے ۔رپورٹس کے مطابق ملزمان کا دعوی تھا کہ وہ داخلی عازمین کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے لیے مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج نسک کارڈ بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ملزمان کے گھر سے سیکیورٹی فورسز نے 14 دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا، جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے وہ اس کے بغیر حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر تھے ۔