جعلی خبریں نشر کرنے والے 8 یوٹیوب چینلوں پر سرکاری عتاب

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ اسے جعلی خبریں پھیلانے والے 8 یوٹیوب چینلز کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ یہ چینل ہندوستانی فوج، حکومتی اسکیموں، لوک سبھا انتخابات اور دیگر کئی سنگین مسائل پر گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی طور پر 23 ملین سبسکرائبر ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ان چینلز پر جعلی خبروں کی حقیقت کی جانچ کی ہے۔کوئی چینل سرکاری اسکیموں کے بارے میں جعلی خبریں چلا رہا تھا تو کوئی چینل فوج کے بارے میں غلط جانکاری دے رہا تھا۔ ایک چینل جس کے 48 لاکھ سبسکرائبرس اور 189 کروڑ ویوزہیں صدر، وزیر اعظم اور کئی مرکزی وزراء کے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہا تھا۔تعلیمی دوست: چینل کے 3.43 ملین سبسکرائبرز اور 230 ملین ویوز ہیں۔ یہ چینل سرکاری اسکیموں کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہا تھا۔