’جعلی خلانورد‘ نے زمین پرواپسی کیلئے خاتون سے ہزاروں ڈالر اینٹھ لیے

   

ٹوکیو: اب جعلسازوں نے لوٹنے کیلئے خلا کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک تازہ واردات میں جاپانی خاتون نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پرمحصور خود کو روسی خلانورد کہلانے والے دھوکے باز کو ہزاروں ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔ اس طرح خلائی عشق کا عبرتناک انجام سامنے آیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 65 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر ایک ایسے شخص کو 30 ہزارڈالر کی رقم دی ہے جس نے خود کو روسی خلانورد ظاہر کیا تھا۔ اس جعلساز نے کہا کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنس گیا ہے اور رقم نہ ہونے کی وجہ سے زمین پر لوٹنے سے قاصر ہے۔