شمس آباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے تین خواتین کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب نیپال کی تین خواتین جو ملازمت کے لیے دبئی روانگی کے ضمن میں ایرپورٹ پہنچی تھیں ایمیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں کے دستاویزات جعلی پائے گئے جس پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کے حوالہ کیا ۔ پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔