جعلی دستاویزات کیساتھ سفر کرنے والا فرضی جوڑا گرفتار

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ اگسٹ ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایمیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے والے فرضی جوڑے کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے بموجب دول صاحب 41 سالہ ٹی وی میکانک ساکن بسوانگر رائچور کرناٹک اور لکشمی 23 سالہ دونوں نے تاج محل دیکھنے کا منصوبہ بناتے ہوئے 16 اگسٹ کی رات شمس آباد ایرپورٹ پہنچے جہاں دونوں نے جعلی دستاویزات پیش کئے ۔ لکشمی نے اپنا نام فاطمہ بیگم زوجہ دول صاحب کے نام سے آدھار کارڈ پیش کیا اور دونوں ایک دوسرے کو میاں بیوی بتارہے تھے دونوں پر شک آنے پر تفتیش کرنے پر فاطمہ بیگم کا اصل نام لکشمی کے طور پر معلوم ہوا ۔ دونوں کو جعلی دستاویزات پیش کرتے ہوئے سفر کرنے پر حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کے حوالہ کیا ۔ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔