ممبئی: 31 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ 30 برسوں سے زائد عرصے سے ممبئی سے متصلہ تھانے ضلع میں مقیم نیپالی خاتون شہری کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے فرضی ہندوستانی دستاویزات کے ہمراہ حراست میں لیا۔ حکام نے آج یہ بتایاکہ خاتون جس کی شناخت شانتی ارجن سنگھ تھاپا کے طور پر کی گئی ہے ،نیپال کے کھٹمنڈو سے پرواز RA-201 کے ذریعہ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچی تھی امیگریشن چیک کے دوران، اس نے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ ۔ ووٹر آئی ڈی (HTQ0890426) اور بورڈنگ پاس پیش کیا ۔حکام نے جب اس سے سفر کے مقصد اور قومیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔