جعلی دستاویز دکھانا دو مسافروں کو مہنگا پڑا

   

ٹورنٹو : امریکہ سے ٹورنٹو سفر کرنے والے دو مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹسٹ کی رپورٹ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافروں نے سرکاری اجازت یافتہ ہوٹل میں رہنے یا پہنچنے پر ٹسٹ کروانے کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔ قانون اور ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے باعث دونوں مسافروں پر 20، 20ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان پر چار مقدمے دائر کیے گئے جس کے مطابق دونوں ہی مسافروں پر 20، 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بنا۔