جعلی سرکاری نوکری گھوٹالہ : اہم ملزم گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ،29 اکتوبر (یو این آئی) ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے 288 کروڑ روپے کے فرضی سرکاری نوکری گھوٹالہ کے کلیدی ملزم رویندر مورے کو گرفتار کیا ہے ۔ایک اعلی پولیس افسر نے آج یہاں یہ بات کہی۔ ملزم مورئے کو ممبئ کرائم برانچ میں پوچھ گچھ کے دوران حراست میں لیا گیا اس کے بعد آج اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیاگیا۔ اس سے قبل ، 10 اکتوبر کو، پولیس نے فرضی آئی اے ایس افسر نیلیش راٹھوڈ (35) کو گرفتار کیا تھا، جسکا تعلق شولاپور ضلع کے بارشی سے ہے ۔ پولیس کے مطابق وہ خود، کو مبینہ طور پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ظاہر کرتا تھا اور اس نے سرکاری ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ پچاس سے زائد افراد کو ملازمت دلانے کا دھوکہ دیکر لاکھوں روپیہ ٹھگا تھا۔