جعلی نوٹوں کے معاملہ میں بھینسہ میں تحقیقات جاری

   


بھینسہ ۔22۔اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی کرائم برانچ سی سی ایس ٹیم کے عہدیداروں نے دو روز قبل صبح کے اوقات میں اچانک بھینسہ میں دھاوا کرتے ہوئے شہر کے دو نوجوانوں کو جعلی نوٹوں کے معاملہ میں گرفتار کرتے ہوئے کاماریڈی منتقل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی میں جعلی نوٹوں کے معاملہ درج مقدمہ کی تحقیقات پر بھینسہ میں شائع ہونے کی اطلاع پر جمعرات کے روز صبح کی اولین ساعتوں میں بھینسہ شہر کے کنٹہ ایریا سے ایک اور کالی مسجد علاقے سے ایک جملہ دو نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کمپیوٹر ، پرنٹر ، پیپر اور سیاہی کے علاوہ دیگر اشیا کو ضبط کرلیا جس کے بعد شہر میں جعلی نوٹوں کے معاملہ کولے کر زبردست ہلچل اور تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ آج صبح کے اوقات میں کاماریڈی کرائم برانچ سی سی ایس ٹیم نے گرفتار شدہ افراد کے ہمراہ بھینسہ پہنچ کر مزید تحقیقات کیلئے ان کے مکانات کی مکمل جانچ کرتے ہوئے اطراف و اکناف کے لوگوں سے تفصیلات دریافت کی۔ اس موقع بھینسہ ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس سائی کرن بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں کی جانب سے مذکورہ عہدیداروں سے بات چیت کرنے پر کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کاماریڈی میں درج ہے بھینسہ میں صرف تحقیقات کی جارہی ہیں۔