جعلی نوٹ پھیلانے پر دو افراد کو سزا

   

کولکاتا: مغربی بنگال میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے جعلی نوٹ پھیلانے پر دو افراد کو سخت قید کی سزا سنائی ہے۔آج جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز اتر پردیش کے پیلی بھیت کے رہائشی عاصم سرکار کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ مغربی بنگال الاڈو کے شریک ملزم اور مالدہ کے متوطن ہیں، اُسے پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔