اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب ایک صحافی سے ان کی اس بات پر بحث ہوئی کہ پاکستان کے کچھ پارلیمنٹیرینز بھی افغان نژاد ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران مقامی صحافی نے نام لیے بغیر سوال کیا کہ وہ ایسے سینیٹرز کو جانتے ہیں جن کو نگراں وزیراعظم بھی قریب سے جانتے ہیں اور وہ افغان نژاد ہیں، کیا غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کو بھی نکالا جائے گا؟۔ اس سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ’وہ ان پارلیمنٹیرینز کو پچپن سے جانتے ہیں اور وہ غیرملکی نہیں ہیں۔ جس کے بعد ان کی صحافی سے بحث شروع ہو گئی جس دوران انہوں نے یہ بھی پیشکش کی کہ وہ اس مسئلے پر ان کے ساتھ سپریم کورٹ جانے کو تیار ہیں۔‘پاکستان میں افغان شہریوں کے اثرورسوخ کا موضوع نیا نہیں ہے اور اس سے قبل بھی اس طرح کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں کہ بااثر افغان پاکستان کے اعلٰی ایوانوں تک رسائی رکھتے ہیں۔