جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا ہندوستانی امریکہ میں داخلہ سے محروم

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 28سالہ ہندوستانی کو امریکہ میں اس وقت داخلہ سے روک دیا گیا جب سرحدی حکام کو یہ پتہ چلا کہ وہ ایک فرضی جرمن پاسپورٹ پر سفر کررہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) عہدیداروں نے واشنگٹن ایئرپورٹ پر مذکورہ ہندوستانی کو روک لیا ۔ عہدیداران نے فی الحال اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ صرف امریکہ میں داخلہ سے روک دیا ہے ۔ پرائیویسی قانون کے مطابق ہندوستانی کانام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور اس کے خلاف کوئی فوجداری معاملہ بھی درج نہیں کیا گیا ہے ۔ گھانا سے آئے اس مسافر نے ایئرپورٹ پر انسپکشن کے دوران اپنا جرمن پاسپورٹ نکالا اور اس کی جانچ پڑتال کے بعد اسے جعلی پایا گیا تھا۔