جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کرنے کا الزام8 ملازمین کے خلاف چارج شیٹ

   

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے ) نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے الزام میں 8 سرکاری ملازموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم ونگ سری نگر (کرائم برانچ کشمیر) نے ایف آئی آر نمبر28/2021 کے تحت آر پی سی کے دفعات 420، 420/511، 202، 468 اور 471 کے تحت قابل سزا جرم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 8 ملزموں کے خلاف سٹی منصف سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔بیان میں کہا گیا: ‘کرائم برنچ کشمیر کو ایک ایگریکلچر پروڈکشن محکمہ جموں وکشمیر(ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر کی رپورٹ کی بنیاد پر) کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا کہ محکمہ کے 12 ملازموں نے نوکری لگتے وقت جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ شکایت پر کرائم برانچ کشمیر میں سال 2021 میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔