جعلی ڈگری مقدمہ ، سوپنا سریش کی عدالت میں حاضری

   

ترواننت پورم:کیرالا سونے کی اسمگلنگ مقدمہ کی مرکزی ملزم سوپنا سریش چہارشنبہ کو یہاں کی ایک مقامی عدالت میں جعلی ڈگری سرٹیفکیٹ مقدمہ میں پیش ہوئی۔گزشتہ سال اگست میں کیرالہ پولیس کے حکام کی ایک ٹیم نے پنجاب سے ایک شخص کو سوپنا سریش کے لیے جعلی ڈگری سرٹیفکیٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے اس سرٹیفکیٹ کا استعمال اپنے قریبی دوست ایم سیوا شنکر اور اب چیف منسٹرکے سابق پرنسپل سکریٹری پنارائی وجین کی مدد سے ریاست کے زیر انتظام خلائی پارک میں عالیشان ملازمت حاصل کرنے کے لیے کیا۔ یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ سوپنا نے دسویں جماعت بھی پاس نہیں کی ہے، لیکن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔