جعلی کرنسی کا بین ریاستی ریاکٹ بے نقاب

   

6 ملزمین گرفتار، 56 لاکھ سے زائد نقلی روپئے ضبط، کاماریڈی پولیس کی کارروائی
کاماریڈی :14؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی پولیس نے فرضی کرنسی چلانے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 30 لاکھ روپے کے فرضی 500 روپے کے کرنسی نوٹس برآمد کرلئے۔ ضلع ایس پی سندھو شرما نے بتایا کہ کاماریڈی کے بانسواڑہ کویا گٹا کے علاقے میں تلاشی مہم میںمصروف پولیس کو دیکھ کر ایک کار میں سوار افراد تھوڑے ہی فاصلے پر اپنی کار کو روک کر بھاگنے کی کوشش کی فوری طور پر پولیس حرکت میں آتے ہوئے اس گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔ کار میں سوار تین افراد کڑپتری راجگوپال، کولوار کرن کمار اور رمیش گوڑ کار میں سوار تھے کارکی جانچ کی جس پر پولیس کو ان کے قبضے سے 30 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی جب ان سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ تلنگانہ، کرناٹک، راجستھان، اتراکھنڈ اور مہاراشٹرا کے 8 افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنا کر اس میں تلنگانہ کے راجگوپال اور کرناٹک سے حسین پیرہ دونوں مل کر جعلی نوٹوں تیاری میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔ ریاست راجستھان کے کملیش سبرام اور اتراکھنڈ ریاست کے رادھا کرشن عرف بھاردواج مل کر جعلی کرنسی بناتے ہیں کاماریڈی ضلع سے کرن کمار رمیش گوڑ اور مہاراشٹر کے اجے ایشور اس جعلی کرنسی کو مارکیٹ میں چلاتے ہیں اور یہ حیدرآباد کے گولی گوڑہ اور سی ٹی سی میں جعلی نوٹ بنانے کے لیے ضروری سامان خریدا اور بوئین پلی میں اینٹیلیا اپارٹمنٹ میں ایک پینٹ ہاؤس ایک لاکھ ماہانہ کرایہ پر لیا اور اس میں مینوفیکچرنگ کا سامان نصب کیا اور پہلے ہی 60 لاکھ مالیت کے جعلی کرنسی کے 500 نوٹ چھاپے۔ ان میں سے 3 لاکھ جعلی کرنسی بچکندہ کے کرن کمار اور بانسواڑہ کے رمیش گوڑ کے حوالے کیا۔ حیدرآباد سے 30 لاکھ جعلی کرنسی لے کر کرن کمار اور رمیش گوڑ راجگوپال تینوں مل کر جا رہے تھے کہ بانسواڑہ کے پاس پکڑے گئے ان سے پوچھ کرنے پرتینوں نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ حیدرآباد میں ملزمین کے متعلقہ مقام سے مزید 26 لاکھ 90 ہزار مالیت کے 500 جعلی کرنسی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا تمام سامان ضبط کر لیا گیا اور حسین پیرا، بھردواج اور اجے کو یہاں سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کیس میں دو افراد مفرور بتائے گئے ہیں پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی کرنسی بنانے کے لیے استعمال کیے گئے اشیاء کو بھی ضبط کر لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔