جعلی کرنسی کی اسمگلنگ پاکستانی شہری گرفتار

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کی مقامی عدالت نے ایک پاکستانی شخص کو متحدہ عرب امارات میں جعلی کرنسی اسمگل کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 51 سالہ پاکستانی ملزم پر 2 لاکھ اماراتی درہم کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پاکستان سے اپنے ہمراہ 40 لاکھ روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی لایا تھا، جو وہ امارات میں اسمگل کرنا چاہ رہا تھا۔تاہم دبئی ایئرپورٹ پر اس کے سامان کی تلاشی کے بعد یہ چھپائی گئی جعلی کرنسی برآمد ہو گئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔