جعلی کرنسی کی تیاری و گشت کروانیکی کوشش پر 5 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جعلی کرنسی تیار کرنے اور اسے گشت کرانے کی کوشش میں ملوث 5 افراد کو کالا پتھر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 69 لاکھ مالیتی 2ہزار روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ ضبط کرلئے۔ کالا پتھر پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے علاقہ موچی گلی میں مشتبہ حالت میں گھومنے والے خواجہ نوید الدین، زاہد خان، محمد انور، محمد رئیس الدین، محمد منیر الدین اور شنڈے کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کالا پتھر پولیس کی ایک ٹیم پٹرولنگ کے دوران مذکورہ پانچ افراد کو مشتبہ حالت میں گھومنے پر انہیں روک کر تلاشی لی اور ان کے ہاتھ میں موجود دو پالی تھین کورس کھولنے پر 2 ہزار روپئے کی جعلی کرنسی نوٹس جو چلڈرن بینک کے نام سے تیار کئے گئے تھے انہیں برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زاہد خان اور خواجہ نوید الدین آپس میں دوست ہیں اور انہوں نے دوہزار روپئے کے تین لاکھ مالیتی جعلی کرنسی نوٹ حاصل کئے اور ان کرنسی نوٹس کو عوام میں گشت کرانے کی کوشش کی۔ کالا پتھر پولیس نے موچی کالونی، تاڑبن چوراہا کے قریب مذکورہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ب