جلد بحال ہوگا، وفد کو امیت شاہ کا تیقن
٭ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کل جموں کشمیر کی اپنی پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اپنی پارٹی کے بانی الطاف بخاری نے کی۔ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی ریاستی موقف کو جلد بحال کیا جائے گا۔ حکومت سماج کے تمام طبقات کے ساتھ کام کرتے ہوئے جلد از جلد جموں کشمیر کے ریاستی موقف سے متعلق امیدوں اور احساسات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر خطہ کے جغرافیائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیںکی جائے گی۔