اوپن ٹاپ جیپ میں رائفل کے ساتھ گھوم کر ہلچل مچانے والے دو افراد گرفتار
حیدرآباد۔ 28 مارچ (ریاست نیوز) اوپن ٹاپ جیپ میں ایئر رائفل کے ساتھ سرِ عام گھومتے ہوئے ہلچل مچانے اور عام شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بننے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور جپ گاڑی کو ضبط کرلیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد بنجارہ ہلز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ عفیظ الدین اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ صنعت نگر علاقہ کے ساکن عفیظ الدین کے قبضہ سے پولیس نے ایئر رائفل کو ضبط کرلیا۔ عفیظ پیشہ سے فوٹو گرافر ہے جو اس ایل رائفل کے ذریعہ دوسروں ریل تیار کرتا تھا۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک ہوٹل کے قریب اوپن ٹاپ گاڑی میں ایئر رائفل کے ساتھ عفیظ نے ریل تیار کی اور پولیس کارروائی میں قصوروار قرار دیا گیا۔ پولیس نے عفیظ الدین اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔ع
کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر ایک شخص کو عمر قید کی سزا
حیدرآباد۔ 28 مارچ (ریاست نیوز) کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے 54 سالہ شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سال 2021 چندرائن گٹہ پولیس کے ایک مقدمہ میں نامپلی کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ شہر میں پولیس اسٹیشنوں کی ازسر نو حد بندی کے بعد مقدمہ کو سنتوش نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ ارشد حسین جو گلشن اقبال کالونی چندرائن گٹہ علاقہ کا ساکن تھا اس کے خلاف خاتون نے اس کی کمسن بچی کی عصمت ریزی کی شکایت کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارشد حسین کے خلاف پولیس نے کارروائی کی اور عدالت میں ثبوت و گواہوں کو پیش کیا، عدالت نے ارشد حسین کو عمر قید کی سزا اور 10 ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ متاثرہ لڑکی کو 5 لاکھ روپے معاوضہ کا فیصلہ سنایا ۔ ع
نومولود کی مشتبہ موت ، ماں ہی قاتل
شوہر کے علاج کے لیے فکر مند
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پولیس مائیلاردیو پلی نے تحقیقات کے دوران 14 دن کے بچہ کی مشتبہ موت کے حیرت انگیز انکشافات کو منظر عام پر لایا ۔ اس نومولود بچے کی موت مشتبہ انداز میں ہوئی تھی جو دراصل حادثاتی موت نہیں بلکہ اس 14 دن کے بچہ کا قتل کیا گیا ۔ اور قاتل کوئی اور نہیں بچے کی والدہ نکلی ۔ اتفاقی اور انجانے میں پیش آئی واردات نہیں تھی بلکہ خاتون نے خود اپنے بچے کو دنیا سے مٹانا چاہا ۔ اس ڈائن صفت والدہ اروگیہ وجی کو مائیلار دیوپلی پولیس اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم اس ڈائن کا دوسرا رخ قابل غور ہے کہ آمدنی میں شوہر کے علاج کو اہمیت دیتے ہوئے وجی نے اپنی اولاد کا قتل کردیا ۔ خاتون نے اس 14 دن کے بچہ کو بکیٹ میں ڈوبو کر اس کا قتل کردیا اور عام موت قرار دے رہی تھی ۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وجی اس کے شوہر ایم مینی کے علاج کے لیے فکر مند تھی ۔ ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا جو مائیلار دیوپلی علی نگر میں رہتے تھے ۔ ایم مینی کی صحت ناساز تھی اور اس کے دو گردے متاثر ہوگئے اور اس کے علاج کے لیے اس خاندان نے اپنی جمع پونجی خرچ کردی اور مالی پریشانیوں کا شکار ہوگئے ۔ اس دوران وجی نے بچے کو جنم دیا ۔ 14 دن قبل وجی نے ایک مردہ بچے کو جنم دیا اور جنم کے بعد خاتون خوش نہیں تھی اس کو یہ خیال بہت زیادہ پریشان کررہا تھا کہ اس بچے کی پرورش کیسے ہوگی ۔ ایک طرف شوہر کے علاج کی پریشان اور دوسری طرف بچہ کی پیدائش اور اس کی پرورش سے پریشان ہو کر اس ڈائن نے اپنے ہی بچے کو قتل کردیا ۔۔ ع
بیماری کو چھپا کر شادی کرنا دلہن کے لیے موت کا سبب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بیماری کو چھپا کر شادی کرنا ایک نئی دلہن کے لیے موت کا سبب بن گیا ۔ مشیر آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 4 ماہ کی دلہن سوجنیا نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ مشیر آباد پولیس کے مطابق سوجنیا اور سریش یادو کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ سوجنیا کا تعلق مشیر آباد اور سریش یادو کا موسی پیٹ علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 ماہ قبل جب ان کی شادی ہوئی تو سوجنیا کے بیماری کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ بچپن سے دل میں موجود سراخ کے متعلق سے بات کو راز میں رکھا گیا ۔ شادی کے چند روز بعد ہی یہ راز فاش ہوگیا ۔ جس کے سبب سرجنیا کی زندگی میں مشکلات شروع ہوگئیں ۔ اس چار ماہ کی دلہن کو مختلف انداز سے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا اور بیماری کو راز میں رکھنے پر زائد جہیز ادا کرنے کی شرط رکھی گئی اور زائد جہیز کے لیے نئی دلہن کو ہراساں و پریشان کیا جانے لگا اور مسئلہ کی یکسوئی تک گھر واپس نہ آنے کے مشورہ دیتے ہوئے سوجنیا کو گھر سے نکال دیا گیا ۔ گذشتہ روز خاتون اپنے مائیکے مشیر آباد آگئی اور اس نے کل ہی انتہائی اقدام کرلیا ۔ عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر سوجنیا نے خود کشی کرلی ۔ ۔ ع
مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر رہزنی ، عادی سارق گرفتار
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر رہزنی کی واردات انجام دینے والے ایک عادی سارق کو پولیس ہمایوں نگر نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ ایسٹ زون مسٹر چندرا موہن نے بتایا کہ 31 سالہ لکشمن راتھوڑ ساکن حبیب نگر منگر بستی کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3.5 تولہ طلائی چین کو ضبط کرلیا ۔ نلگنڈہ ضلع کے ساکن ایک شخص ایم موہن ریڈی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی جو شہر اپنے رشتہ دار سے ملاقات کے لیے آیا تھا ۔ موہن ریڈی مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر بس میں سوار ہوا ۔ اس دوران چند افراد نے بس میں بے چینی پیدا کرتے ہوئے اس کی طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ لکشمن راتھوڑ دیگر چار وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے ۔۔ ع
آلوال میں سرقہ کی سنگین واردات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : الوال علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارق نے ایک مکان میں سرقہ کرتے ہوئے نقد رقم اور طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مکان مالکین پوانی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرقہ کے وقت پوانی اپنے مکان میں نہیں تھی جو مائیکے گئی تھی خاتون جب اپنے مکان واپس پہونچی تو اس کو سرقہ کا پتہ چلا نا معلوم سارقوں نے مکان کا تالہ توڑ کر واردات کو انجام دیا ۔ پوانی 25 مارچ کے دن اپنے مائیکے گئی ۔ مکان سے ایک لاکھ روپئے نقد رقم اور 30 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ شکایت کے بعد پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور سارقوں کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے اور کیمروں کی جانچ جاری ہے ۔۔ ع
گنگا نگر عنبر پیٹ کی مندر میں پینٹنگس سے کشیدگی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے علاقہ عنبر پیٹ کے گنگا نگر گول ناکہ میں چند نامعلوم شرپسندوں نے ایک مندر کی دیوار پر پینٹنگز کو مبینہ طور پر بگاڑ دیا ۔ جمعرات کی رات یہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔ ایسٹ زون ڈی سی پی بی بالا سوامی ، ایڈیشنل ڈی سی پی نرسیا اور عنبر پیٹ انسپکٹر اشوک نے مقام کا معائنہ کیا ۔ اطلاع ملتے ہی مندر کے پاس ہجوم جمع ہوگیا اور کچھ وقت کے لیے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے مقامی عوام کو تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ پولیس نے پیکٹ تعینات کردیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہے ۔۔ ش