جــرائــم و حــادثــات

   

حیدرآبادی جوڑا لاکھوں روپیوں کے اسکام سے بچ گیا
چندرائن گٹہ ایس بی آئی بینک منیجر کا بروقت اقدام ، جوڑے کو راحت

حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا چندرائن گٹہ برانچ حیدرآباد نے ایک جوڑے کو ڈیجیٹل گرفتاری کے اسکام میں کامیابی کے ساتھ ان کی رقم کو محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ایک پی ایس یو کے ریٹائرڈ ملازم اور اس کی اہلیہ کو سائبر پیشہ جرائم افراد نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے افسران کے طور پر دھمکی دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ 100 کروڑ روپئے کے گھوٹالے میں ملوث ایک جعلی اکاؤنٹ سے ان کا اکاؤنٹ منسلک ہے، جوڑے کو دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ فوری طور پر 46 لاکھ روپئے ICIC بینک اورنگ آباد میں M/S Mizani electratech کے اکاؤنٹ میں منتقل نہ کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار کی دھمکی دی گئی۔ سائبر جرائم پیشہ افراد نے تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے حیدرآبادی جوڑے کو تین دنوں تک ویڈیو کال کے ذریعہ مسلسل نگرانی میں رکھا اور انہیں ڈیجیٹل گرفتاری کرتے ہوئے انہیں اس معاملہ میں کسی بھی رابطہ نہ کرنے اور بات کرنے سے منع کیا۔ حیدرآبادی جوڑے نے رقم کی منتقلی کیلئے RTGS ٹرانسفر کرنے ایس بی آئی چندرائن گٹہ برانچ پہنچے جہاں انہیں بینک ملازم پروین نے انہیں پریشان دیکھ کر بینک منیجر ڈاکٹر شیواکمار تک معاملہ کو پہنچایا۔ برانچ منیجر نے جوڑے کے ساتھ اطمینان کے ساتھ بات کی اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 پر اطلاع دی۔ SBI عملہ کے فوری اقدام کی وجہ سے جوڑے کے 46 لاکھ روپئے بچا لئے گئے۔ جوڑے نے برانچ عملہ کی بروقت کارروائی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے ان کی کامیاب کوشش کی ستائش کی۔ حیدرآباد ایس بی آئی چندرائن گٹہ حیدرآباد نے مثال قائم کرتے ہوئے چوکسی اختیار کرکے جوڑے کی رقم کو کٹنے سے بچا لیا۔ ش

نوزائیدہ کے اغواکامعاملہ حل، تین افرادگرفتار
حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) شہرحیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال سے نوزائیدہ کے اغواکامعاملہ حل کرتے ہوئے پولیس نے اس نوزائیدہ کو بچاکراس کی ماں کے حوالے کردیا۔پولیس نے وقار آباد کے علاقہ پرگی میں شیر خوار کو اغوا کرنے والی خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ تینوں کو شیرخوار سمیت شہر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو ہفتے کے روز ہاسپٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔ سرویلنس کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے خاتون تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم پرگی پہنچی اور خاتون کو پکڑ لیا۔ ش


شوہر کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی بیوی پر
سب انسپکٹر پولیس کی بری نظر
حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ حیات نگر میں میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر بیوی حیات نگر پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت کرنے پہنچی۔ سب انسپکٹر سائیڈولو نے خاتون کو بتایا کہ وہ اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے انصاف دلائے گا لیکن اس کے شوہر کے خلاف کارروائی سے قبل اس کی خواہشات کو اسے پورا کرنا پڑے گا۔ شکایت کے دوران خاتون کے دیئے گئے فون نمبر پر سب انسپکٹر مسلسل فون کرکے ہراساں کررہا تھا کہ اس کی خواہش کی تکمیل کیلئے وہ گھر آرہا ہے۔ سب انسپکٹر کی ہراسانی میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے خاتون رچہ کنڈہ پولیس کمشنر سدھیر بابو سے ملاقات کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے خلاف شکایت کی۔ رچہ کنڈہ کمشنر نے عہدیداروں کو اس معاملہ تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا۔ ش


تاجر چرم امیزان پے کے نام پر
بھاری رقم سے محروم
شمس آباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) سائبر جرائم پیشہ افراد نے شمس آباد میونسپل میں تاجر چرم کو امیزان پے کے نام پر بھاری رقم لوٹ لی۔ متاثرہ شخص محمد خالد نے بتایا کہ ان کے موبائیل پر ایک مسیج آیا جس کے چند منٹوں میں ہی اکاؤنٹ سے رقم غائب ہونا شروع ہوگئی۔ 15 نومبر کو دو مرتبہ ایک پچاس ہزار اور دوسرا بیس ہزار روپے اکاؤنٹ سے نکال لئے گئے اور 18 نومبر کو 99.500 روپے اکاؤنٹ سے نکال لئے۔ محمد خالد کے اکاؤنٹ سے جملہ 1,69,500 روپے بغیر کسی اطلاع سائبر جرائم پیشہ افراد نے رقم نکال لئے۔ اس کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن رقم نکالنے کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے رقم نکالنے میں ناکام ہوگئے۔ محمد خالد نے فوراً سائبر کرائم پولیس اسٹیشن سائبر آباد میں شکایت کی۔ ش


حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوںکیخلاف کارروائی
حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سائبر آباد کمشنریٹ کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں مہم 23 نومبر کی شام چلائی جس میں 193 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 160 ٹو وہیلرس، 6 تھری وہیلرس اور 27 چار وہیلوں والی گاڑیاں پکڑی گئیں۔ سب سے زیادہ شمس آباد پولیس اسٹیشن اور میاں پور میں 21، 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ چیوڑلہ پولیس اسٹیشن میں ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں میں 19 افراد ایسے پائے گئے جن کے خون میں 100 ملی لیٹر میں 200 ملی گرام اور 100 ملی لیٹر میں 550 ملی گرام الکوہل پایا گیا۔ 18 تا 20 سال کی عمر کے چار افراد 21 تا 30 عمر کے 62 افراد، 31 تا 40 سال عمر کے 79، 41 تا 50 سال عمر کے 42 افراد، 51 تا 60 سال کے 4 اور 61 سال سے زائد عمر کے دو افراد کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ش

ناگا سمندر گاؤں میں جوڑے کی خودکشی
حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) وقارآباد ضلع کے یالالہ منڈل کے ناگاسمندر گاؤں میں ایک جوڑے نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایم یادیا 42 سالہ اور ایم جیوتی 38 سالہ کو ایک 20 سالہ لڑکی سری لتا اور 12 سالہ لڑکا سندیپ ہیں۔ لڑکی کی شادی اور زراعت کیلئے یادیا نے قرض حاصل کیا اور قرض کی ادائیگی کیلئے پریشانی ہورہی تھی جس سے دونوں میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ ہفتہ کی رات بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور دونوں نے ہی نامعلوم زہر پی لیا ۔ ش

ضلع نرمل میں شیر کے پنجوں کے نشانات، مقامی افراد میں خوف
حیدرآباد 24 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کنکاپور اور پری منڈل مواضعات کے قریب کپاس کے کھیتوں میں شیر کے پنجوں کے نشان پائے گئے جس سے مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اورصورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ پنجوں کے نشانات نئے ہیں۔اس علاقہ میں ایک اور شیر گھوم رہا ہے ۔ مامڈا فاریسٹ رینج آفیسر اویناش کی قیادت میں ایک ٹیم یہ پتہ لگا رہی ہے کہ شیر کس راستے سے یہاں پہنچا۔ حکام بالا سے درخواست ہے کہ شیر کو جلد پکڑا جائے ۔مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی کہ ا س شیر کو پکڑاجائے ۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں۔کوئی بھی شخص جنگل کی سمت نہ جائے اورشیر کے نظرآنے کی اطلاع فوری طورپر دی جائے ۔ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو شیر مہاراشٹر کے کنوٹ سے عادل آباد کے سارنگاپورمنڈل میں پہنچ گیا تھا۔

جس کے بعد مقامی افراد نے تانڈور کے دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ دیا۔ یالالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ش