جــرائــم و حــادثــات

   

بین ریاستی گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب
گانجہ ضبط، تین افراد بشمول خاتون گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اوراپل پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے چوٹ اپل پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اورا یک بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد بشمول خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ایس او ٹی کے مطابق 39 سالہ چلوری ناگا وینکٹاکرشنا وینی عرف دیوی ساکن انکاپلی نرسی پٹنم29 سالہ اے پرساد ساکن کتہ کوٹا اے پی 25 سالہ کے پرشان ساکن انکاپلی اے پی کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ ایم پرساد ساکن ویشاکھاپٹنم جو گانجہ سپلائی کرتا ہے ۔ تریبھون گوپال ریوار ساکن مہاراشٹرا جو خریدار ہے مفرور بتائے گئے ہیں ۔ گرفتار تین افراد بشمول خاتون گانجہ کی منتقلی کا کام کرتے ہیں۔پولیس نے ان کے قبضہ سے ۱4 کیلو گانجہ اور تین سیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس کے مطابق دیوی جو پیشہ سے مزدور ہے گانجہ منتقلی میں سرگرم بتاگئی گئی ہے ۔ جبکہ پرساد اور پرشانت آٹو ڈرائیورس ہیں 5 ہزار روپئے فی کیلو گانجہ خریدکر 12 ہزار روپئے فی کیلو گانجہ فروخت کرتے تھے ۔گانجہ آندھراپردیش سے مہاراشٹرامنتقل کیا جارہا تھا ۔گانجہ کو سربراہ کرنے ایمپرساد سے ان کے تعلقات جو گانجہ کو مہاراشٹرا کے خریدار گوپالریوار کو پہونچا رہے تھے ایک خفیہ اطلاع پر برائے حیدرآباد منتقل کئے جارہے تھے ۔ اس گانجہ کو پولیس نے ضبط کرلیا اور تین افراد بشمول خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ع

آٹو ڈرائیور کی دلیری، ایک لڑکی کو اغواء سے بچالیا
بورا بنڈہ میں واقعہ سے سنسنی، درندہ صفت افراد گرفتار
حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور کی دلیری کے سبب 15 سالہ لڑکی کو درندوںکے چنگل سے بچالیا گیا۔ بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئی اس واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ آٹو ڈرائیور کی دلیری اور مقامی عوام کی چوکسی کے سبب لڑکی کو بچالیا گیا جو درندوں کا شکار ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دن دہاڑے بورا بنڈہ کے علاقہ میں چند افراد ایک 15 سالہ لڑکی سے اُلجھ گئے لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حرکتیں کرتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہوگئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بستی کے افراد فلمی انداز میں اس منظر کو دیکھ رہے تھے درندوں نے لڑکی کو اٹھالیا اور اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ اتنے میں ایک آٹو ڈرائیور نے دلیری کا مظاہرہ کیا اور ان کی کوششوں میں رکاوٹ بن گیا۔ برہم درندوں نے آٹو ڈرائیور کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔ اس دوران پولیس کو مقامی عوام نے ڈائیل 100 کے ذریعہ اطلاع دی۔ پولیس نے فوری مقام واقعہ پہنچ کر درندوں کو حراست میں لے لیا اور زخمی آٹو ڈرائیور کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر تاحال کوئی موثربیان جاری نہیں کیا گیا۔ پولیس سارے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ع

کچھوے اسمگلنگ کرنے والی ٹولی کے دو افراد گرفتار
حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے کچھوے اسمگلنگ کرنے والی ایک ٹولی کا پردہ فاش کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ جو کچھوے فراہم کر رہا تھا مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی ملکاجگیری زون نے اپل فارسٹ رینج آفیسر کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 39 سالہ محمد سراج احمد ساکن اولڈ ملک پیٹ اور 50 سالہ شیخ جانی ساکن پیرزادی گوڑہ کو گرفتار کرلیا جبکہ آندھرا پردیش کا ساکن وجئے کمار مفرور ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 281 اسٹار اور160 لعل فوجی کچھوے ضبط کرلئے ۔ پولیس کچوؤں کے علاوہ دیگر سامان اور چار موبائل فون کو بھی ضبط کرلیا جن کی مالیت 64 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ شیخ جانی جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کا ساکن ہے ۔ فیمس ایکوریم کے نام سے کاروبار کرتا ہے ۔ سراج احمد شائین ایکوریم کے نام سے کاروبار کر رہا تھا جو ایک خفیہ گودام میں ان کچھوؤں کو رکھتے ہوئے کاروبار کر رہے تھے۔ پولیس نے ایف آر او کے ساتھ ان گوداموں پر دھاوا کیا ۔ع
پولیس کے مطابق سراج احمد نے وجئے کمار کے ساتھ کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا جو کچھوے فراہم کرتا ہے اور منصوبہ کے تحت آندھراپردیش سے اسٹار اور لعل فوجی کچھوے اسگلنگ کرنے لگا اور مارکٹ میں غیر قانونی طور پر فروخت کرتے ہوئے بھاری رقم کمانے کی کوشش کی ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار فراد کو ضبط شدہ سامان کے ساتھ فارسٹ رینج عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔ع

سرکاری دواخانوں سے موٹر سائیکلیں سرقہ کرنے والا سارق گرفتار
حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سرکاری دواخانوں کی پارکنگ سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران فلک نما علاقہ کے ساکن 28 سالہ محمد سمیر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے سمیر کے ساتھ سرقہ کی موٹر سائیکلیں خریدنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی ایسٹ زون بالاسوامی کے مطابق سمیر مسروقہ موٹر سائیکلیںفروخت کرتا تھا ۔ پولیس نے ان خریدار 20سالہ یوسف الدین 25 سالہ معزالدین اور 21 سالہ خواجہ حسن ساکنان مشیرآباد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 5 موٹر سائیکلوں اور 4 موٹر سائیکلوں کے پرزوں کو ضبط کرلیا ۔ جن کی مالیت 4 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سمیر نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل سے چار گاندھی جنرل ہاسپٹل سے چار اور گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل چارمینار کی پارکنگ سے ایک موٹر سائیکل کا سرقہ کیا تھا ۔ ع
مائیلاردیوپلی میں تھیلے میں نعش برآمد
شمس آباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ میلار دیوپلی میں ایک تھیلے میں ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق جی ایچ ایم سی ورکرس میلاردیوپلی میں صفائی کررہے تھے کہ ایک نالہ میں تھیلا پڑا ہوا تھا جس میں نعش تھی جس کے بعد ورکرس نے ٹریفک پولیس کو اطلاع دی ۔ ٹریفک پولیس نے میلار پولیس کو اطلاع دیتے ہی وہ مقام پر پہنچ گئے اور تھیلے کا معائنہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا ۔ میلار دیوپلی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم شخص کا کسی دوسرے مقام پر قتل کردیا اور اس کی نعش کو تھیلے میں باندھ کر درگا نگر چوراہے کے قریب نالہ میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور تیقن دیا کہ قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔۔