معشوقہ کی عصمت ریزی اور اذیت پہونچانے والا شخص گرفتار
متاثرہ کی شکایت پر پنجہ گٹہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) معشوقہ کی عصمت ریزی اور اذیت پہونچانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لڑکی کی شکایت کے بعد پولیس پنجہ گٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے بھانو پرکاش گوڑ ساکن بی این ریڈی نگر کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ پولیس کے مطابق بھانو پرکاش گوڑ پیشہ سے سافٹ ویر ملازم ہے۔ اس کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت درج کروائی جو اس کی معشوقہ ہے۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ بھانو پرکاش گوڑ نے شادی کا وعدہ کیا تھا اور شادی کا یقین دلاکر وہ اس کے قریب ہوا۔ لڑکی جو گزشتہ تین سال سے پنجہ گٹہ کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہے۔ فیشن ڈیزائننگ کا کورس کررہی تھی۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے تعلیم چھوڑ دی اور منی کنڈہ کی ایک خانگی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔ بھانو پرکاش گوڑ کی پہچان اسی مقام پر ہوئی۔ چند روز گذرنے کے بعد بھانو پرکاش گوڑ ، لڑکی کو ہراسانی کرنے لگا اور اذیت پہونچاتا تھا۔ لڑکی کے الزامات کے مطابق 26 اکٹوبر کی رات بھانو لڑکی کے مکان پہونچا جہاں وہ دیگر روم میٹس کے ساتھ موجود تھی۔ اس نے لڑکی کو دھمکانا شروع کیا اور مارپیٹ کی روم میٹس کی پرواہ کئے بغیر اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کی اور جنسی خواہش کی تکمیل کی کوشش میں لڑکی کے ہاتھوں، ناخنوں اور پرائیویٹ پارٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھانو گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا اور جیل منتقل کردیا گیا۔ع
بڑی بہن سے ناراض چھوٹی بہن کی خودکشی
حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) بڑی بہن سے ناراض چھوٹی بہن نے خودکشی کرلی۔ جگت گری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ دیوی پریہ جو سنجے گاندھی نگر علاقہ کے ساکن شیوا کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ دیوی پریہ 9 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھر پر رہتی تھی۔ اس کی بڑی بہن سوریہ لکشمی کے ساتھ وہ کل مارکٹ جارہی تھی کہ راستہ میں اس نے بڑی بہن سے سیل فون پوچھا جس پر بڑی بہن نے سیل فون دینے سے انکار کردیا اور دیوی ناراض ہوکر گھر چلی گئی اور مکان میں پہنچ کر خودکشی کرلی۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ع
بیوی سے ناراض شوہر پراسرار طور پر لاپتہ
حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی سے پریشان ایک شخص کے لاپتہ ہونے کا واقعہ شہر میں سنسنی کا سبب بن گیا جہاں لاپتہ شخص نے اپنا آخری پیغام فیملی واٹس ایپ گروپ ڈال دیا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ امین پور ضلع سنگاریڈی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایچ ایم ٹی سورنا پوری کالونی کے 24 سالہ سریدھر نے فیملی گروپ میں میسیج ڈال دیا اور اچانک لاپتہ ہوگیا۔ سریدھر نے اپنی موت کا بیوی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور لاپتہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سریدھر کی شادی چار ماہ قبل گیتا سے ہوئی تھی۔ گزشتہ چند روز سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور ان کے درمیان پنچایت بھی بٹھائی گئی تھی۔ سریدھر کی ہر ممکنہ مقام پر تلاشی کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
چادر گھاٹ میں ایگل کانسٹیبل فوت
حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) چادر گھاٹ حدود میں ایگل کانسٹیبل فوت ہوگیا جو ایک کارروائی کے دوران مہاراشٹرا میں زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ چرن کمار جو پیشہ سے اے آر کانسٹیبل تھا، ایگل ٹیم میں برسرخدمت تھا۔ چرن کمار سال 2018ء بیاچ سے وابستہ اے آر کانسٹیبل تھا جو چند روز قبل ایگل ٹیم کے آپریشن میں مہاراشٹرا گیا تھا اور زخمی ہوکر لوٹا تھا۔ حیدرآباد پہونچنے کے بعد عنبرپیٹ دواخانہ میں چرن کمار کا علاج کیا گیا اور گھر روانہ کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل پونے اور شولاپور کے درمیان پیش ایک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا۔ چرن کمار ایگل ٹیم کے ایک ڈی ایس پی کی نگرانی میں گیا تھا، لیکن صرف چرن کے زخمی ہونے پر تشویش ہے جس کی کارپوریٹ ہاسپٹل میں بہتر علاج کیا گیا لیکن کل رات وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔ع
برقی میٹرس کیلئے رشوت لیتے ہوئے محکمہ بر قی کا عہدیدار رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے محکمہ برقی کے ایک اور بدعنوان عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس نے اپنا خود کا ایک ٹیریف پلان تیار کررکھا تھا ۔ پدا عنبرپیٹ کے دفتر برائے ایگزیکٹیو انجنیئر پدا عنبرپیٹ آپریشن پربھو لعل لائین انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ میٹرس کی منظوری اور میٹرس کو حوالے کرنے کیلئے پربھو لعل کھلے عام رشوت کا مطالبہ کرتا تھا ۔ ایک درخواست گزار کو میٹر حوالے کرنے اور میٹر ریلیز کے لئے پربھو لعل نے دس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا اور 6 ہزار روپئے میں سودا طئے ہوا تھا ۔ اسی دوران درخواست گزار نے اینٹی کرپشن کا رخ کیا اور پربھو لعل کو اے سی بی نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ع
ایس آر نگرمیں سافٹ ویر انجینئر کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجنیئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ورون جو نیچر مائتری اپارٹمنٹ بلکم پیٹ کا ساکن ہے اپنی گاڑی لاپرواہی سے چلاتے ہوئے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تھا جس پر دیگر فلیٹ مالکین وینکٹا آدتیہ اور دیگر نے اس پر اعتراض جتایا ۔ ورون نے اپارٹمنٹ کے مقیم افراد کو دھمکایا اور ان سے بدسلوکی کی جس پر پولیس ایس آر نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ب