جـــرائـــم و حـــادثــات

شمس آباد قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ سدانتی میں پیر کی رات 65 سالہ سوڈیا کے قتل پر شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قاتلین نابالغ لڑکے سمیت ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر بالراج نے بتایا کہ سوڈیا جو اکثر گھر کے سامنے سے گزرنے والے افراد کو گالی گلوج دیا کرتا تھا ۔ اس نے عبدالجاوید 35 سالہ ساکن سدانتی کے ساتھ بھی بدتمیزی سے پیش آیا تھا ۔ جس پر جاوید نے خود کی بے عزتی سمجھتے ہوئے سوڈیا کو سبق سکھانے کا ارادہ کیا اور اسے تنہا پاکر جاوید نے ایک 14 سالہ بچے کے ساتھ مل کر اس کا قتل کردیا ۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس نے جاوید اور 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔ ش
کالاجادو کے شبہ پر قتل کرنے والے ملزمین گرفتار
ڈی سی پی ایسٹ زون بالا سوامی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیوی کو بدنام کرنے اور کالے جادو کے شبہ میں ایک شخص کو خسر اور داماد نے قتل کردیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون بالا سوامی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 58 سالہ ماگو سنگھ ساکن منگل ہاٹ کے قتل میں ملوث 43 سالہ شیخ غوث، 32 سالہ سعید شعیب اور 28 سالہ محمد الیاس ساکنان چلکل گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی کے مطابق شیخ غوث نے ماگو سنگھ کے قتل کی سازش تیار کی اور اس کو انجام دیا۔ شیخ غوث کو شبہ تھا کہ ماگو سنگھ اس کے خلاف کالا جادو کررہا ہے جس کے سبب شیخ غوث کو کاروبار میں مشکلات اور نقصانات ہو رہے تھے اور اس کی گھریلو زندگی میں بھی لڑائی جھگڑے ہو رہے تھے۔ شیخ غوث کو اس بات کا بھی شبہ تھا کہ وہ اس کی بیوی کو بدنام کررہا ہے۔ اس بات پر برہم شیخ غوث نے ماگو سنگھ کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور اس سازش میں اپنے داماد کو شامل کرلیا اور سازش کو انجام دیا۔ پولیس نے کیس کو حل کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے کار، دو موٹر بائیک، موبائیل فون قتل میں استعمال ہوئی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ع

ایل بی نگر میں سب انسپکٹر پولیس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پنچایت الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ایک سب انسپکٹر آف پولیس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ۔ گریٹر حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور 58 سالہ سب انسپکٹر سنجے ساونت دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنجے ساونت کو پنچایت الیکشن میں بندوبست کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ جس کے سبب وہ کل رات پولیس اسٹیشن میں ہی موجود رہے ۔ آج عبداللہ پور میٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر جانے والے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سنجے ساوتن کا تعلق ناچارم سے تھا ۔۔ ع

بیوی کو قتل کرنے پر شوہر کو عمر قید کی سزا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : معین آباد میں ایک شرابی شراب کے لیے 80 روپئے نہ دینے پر بیوی کا قتل کردیا جس پر اس نے اپنی بیوی کو زد و کوب کردیا اور وہ ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری 2023 کو محمد حسین 60 سالہ نے اس کی بیوی حسین بی سے شراب پینے کے لیے 80 روپئے مانگا تھا لیکن بیوی نے رقم نہیں دی جس پر محمد حسین نے اپنی بیوی کو گھسیٹ کر جھونپڑی میں لے گیا اور اسے ایک وزنی پتھر سے سینے اور چہرے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد حسین کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں پیش کیا تھا ۔ کیس کی سنوائی کے دوران پیر کو ایک مقامی عدالت نے محمد حسین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ساتھ ہی 500 روپئے بھی جرمانہ عائد کیا ۔۔ ش