مرغی چوک میں سیول سپلائیز انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) ۔ چارمینار سرکل کے حدود میں واقع مرغی چوک کے علاقے میں سیول سپلائیز محکمہ کی انفورسمنٹ ٹیم نے اچانک معائنہ اور جانچ مہم انجام دی۔ اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ سیول سپلائی آفیسر محمد اسلم خان نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار (انفورسمنٹ) کے سدانندم بھی موجود تھے۔ ٹیم میں سینئر چیکنگ انسپکٹرز فیروز عبدالجبار، محمد امیرالدین، محمد واجد علی اور جی مہیش نے مختلف دکانوں اور گوداموں کی جانچ کی۔ اسی طرح وی پرسنا کمار، جونیئر انکوائری آفیسر محمد جلیل اور چارمینار سرکل 3 کے عملہ نے بھی ٹیم کے ساتھ مل کر علاقے میں مکمل معائنہ کیا ۔ عہدیداروں نے راشن، ضروری اشیاء اور سرکاری اسکیموں سے متعلق سامان کی سپلائی اور ریکارڈ کی جانچ کی اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ سرکاری قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ محکمہ سیول سپلائیز کے مطابق عوام کو معیاری اور صحیح مقدار میں اشیاء فراہم کرنے کے لیے اس طرح کی اچانک چیکنگ مہمات آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
ناقص اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف منگل ہاٹ میں کارروائی
300 کیلو پائے ضبط ، ایک شخص گرفتار ، مقدمہ درج ، ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں اب ملاوٹی اشیاء کے علاوہ ناقص غذائی اشیاء کے خلاف بھی پولیس کارروائی کرے گی۔ مجرمین جرائم پیشہ افراد امن و ضبط کی صورتحال شہر میں پرسکون ماحول کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرنے والی سٹی پولیس اب شہریوں کی غذائی اشیاء پر بھی نظر رکھے گی۔ تاہم پولیس کی یہ کارروائی صرف محدود ہاشیہ تک جاری رہنے کے الزامات کا سامنا کررہی ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے آج منگل ہاٹ کے علاقہ چشتی چمن میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص غذائی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ رازدار خاں پیٹ چشتی چمن میں اے ٹو زیڈ شپ اینڈ گوٹ شاپ پر دھاوا کیا گیا اور محمد افروز کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس بلدیہ اور ٹاسک فورس کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں 300 کیلو کے پائے ضبط کرلئے گئے۔ افروز دہلی، کرناٹک اور کشمیر سے مویشیوں کے اشیاء کو کم قیمت میں خرید کر زائد قیمت میں فروخت کرتا تھا۔ بکریوں اور مینڈوں کے پائے حیدرآباد میں زائد قیمت میں فروخت کررہا تھا۔ ان ا شیاء کو بہت زیادہ دنوں تک ذخیرہ کرنے سے یہ انسانی صحت کے لئے نقصاندہ ثابت ہوتی ہیں۔ ایڈیشنل ڈی سی پی گولکنڈہ زون کرشنا گوڑ نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیاء کو بلدیہ کے حوالے کردیا گیا اور پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب دیگر محکموں کے ساتھ باہمی اشتراک سے شہر میں ملاوٹی ناقص اشیاء کے خلاف دھاوے کئے جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی دیگر بازاروں تک بھی جاری رکھی جائے تو شہریوں کو مزید فائدہ ہوگا۔ غذائی اشیاء، الیکٹرانک، الیکٹریکل اور آٹو موبائیل کی مارکٹوں پر بھی پولیس کو کارروائی کرنے کا حوصلہ اور دلچسپی ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔ ع