جـــرائـــم و حـــادثــات

   

امیرپیٹ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ : علاقہ میں خوف و ہراس
حیدرآباد ۔ /4 جون (سیاست نیوز) شہر کے مشہور تجارتی علاقہ امیرپیٹ میں جمعرات کو واقع ہیلمٹ بازار کی ایک دوکان میں بھاری آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے سبب علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو پلر نمبر 1043 کے روبرو واقع ہیلمٹ کی ایک دوکان جو کے ایس آر شاپنگ کامپلکس میں واقع ہے پہلے آگ لگی اور بعد ازاں اس کے اطراف و اکناف واقع دوکانات میں پھیل گئی ۔ یہ علاقہ گنجان آبادی اور مصروف ترین تجارتی علاقہ ہے اور اس بھیانک آگ سے عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مختلف فائر اسٹیشنوں سے وابستہ 9 فائرانجنس کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا اور راحت کاری کاموں کے نتیجہ میں ایس آر نگر امیرپیٹ کی مصروف ترین سڑک پر گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوگئی ۔ محکمہ فائر کے عہدیداروں نے بتایا کہ آگ پہلے ہیلمٹ کی ایک دوکان میں لگی اور بعد ازاں دیگر دوکانات تک پھیل گئی ۔ حالانکہ اس حادثہ میں لاکھوں روپئے مالیتی اشیاء کا نقصان ہوا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس ایس آر نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بy/

موسیٰ پیٹ میں خاتون کے قتل کی سنگین واردات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : موسیٰ پیٹ کے علاقہ میں خاتون کے قتل کیس کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا اور پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی ۔ اس واقع کے بعد کائتلا پور اندراماں کالونی میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سمیرا بیگم کا اس کے شوہر شیخ رحیم نے قتل کردیا ۔ رحیم نے سمیرا پر تیز دھار ہتھیار سے متعدد وار کیا اور پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی ۔ سمیرا اور رحیم کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ ان کا دیڑھ سالہ لڑکا بھی ہے ۔ رحیم اور سمیرا کی شادی سال 2024 میں ہوئی تھی ۔ پولیس کوکٹ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b

معطل شدہ اڈیشنل ایس پی بھوجنگا راؤ کی عدالتی تحویل
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : معطل شدہ ایڈیشنل ایس پی بھوجنگا راؤ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غیر محسوب اثاثہ جات معاملہ میں گرفتار ایڈیشنل ایس پی پہلے ہی فون ٹیاپنگ معاملہ میں گرفتار ہوچکا تھا اور فی الحال ضمانت پر تھا ۔ جنہیں کل چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ بھوجنگا راؤ کو دو سال قبل گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس بدعنوان عہدیدار کی پریشانیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے اثاثوں پر نظر ڈالی اور غیر محسوب کروڑہا روپئے کی جائیداد کا پتہ چلایا ۔ اس جائیداد کا وہ حساب نہ دے سکا اور اینٹی کرپشن بیورو نے بھوجنگا راؤ کو چنچل گوڑہ جیل میں قید کردیا ۔۔ ع m/b

بین ریاستی عادی ملزم گرفتار، مسروقہ اشیاء ضبط
گوا میں پولیس کی کارروائی ، ڈی سی پی ملکاجگیری سی ایچ سریدھر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مارکٹ پولیس نے ایک بین ریاستی عادی ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگیری زون مسٹر سی ایچ سریدھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 28 سالہ منوج سنگھ ساکن بدھ بازار نارتھ دہلی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی ٹیم نے منوج سنگھ کو گوا سے گرفتار کرلیا جو اس کے تعاقب میں تھے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 82 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ڈی سی پی کے مطابق ہاٹ مارکٹ کے ساکن ایک شکایت گذار کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ شکایت کے بعد پولیس کی جانب سے فوری خصوصی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ پولیس کے مطابق منوج سنگھ کی گوا میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے خصوصی اجازت اور قانونی مشورہ کے بعد نارتھ گوا سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ڈی سی پی نے شہریوں سے چوکنا رہنے کی درخواست کی ہے ۔۔ ع m/b