جلال آباد کا نیا نام پرشورام پوری

   

نئی دہلی۔ 20 اگست (ایجنسیز) اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کا جلال آباد اب پرشورام پوری کے نام سے جانا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اسے منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری کو خط لکھا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے مرکزی حکومت سے جلال آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 27 جون 2025 کو یوپی حکومت کی جانب سے جلال آباد کا نام تبدیل کرنے کیلئے خط بھیجا گیا تھا۔ اترپردیش حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے جس میں نئے نام کو دیوناگری (ہندی)، رومن (انگریزی) اور علاقائی زبانوں میں لکھا جائے۔