جلال الملک۔ الدرعیہ‘ جنگی جہازکی شاہ فیصل پورٹ جدہ آمد

   

جدہ: ’جلال الملک۔الدرعیہ‘ جنگی جہاز جدہ کی کنگ فیصل بحری اڈہ پر پہنچ گیا۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی نے 26 جولائی 2022کو اسپین کے سان فرنینڈو میں اس کا افتتاح کیا تھا۔ سعودی عرب نے اسپین سے ’السروات‘ پراجکٹ کے تحت متعدد جنگی جہازوں کا سودا کیا ہے۔ یہ اس سلسلہ کا دوسرا جہاز ہے جسے سعودی عرب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن تاریخی ہے جب ’جلال الملک ۔ الدرعیہ‘ جنگی جہاز کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ 4 ماہ قبل جلال الملک۔ الجبیل کا افتتاح کیا گیا تھا۔ الغفیلی نے کہاکہ السروات پروجیکٹ کے تحت سعودی بحریہ کی تیاریوں کا معیار بلند کرنے میں معاون بنے گا۔ اس سے خطے میں سمندری امن و سلامتی مستحکم ہوگی اور سعودی عرب کے اہم اسٹراٹیجک مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا۔